8

مختلف علمائے اہلسنت کی آیت اللہ اعرافی سے ملاقات

  • News cod : 36388
  • 24 جولای 2022 - 19:54
مختلف علمائے اہلسنت کی آیت اللہ اعرافی سے ملاقات
سربراہ حوزہ علمیہ قم نے کہا: ہمارے درمیان علمی مباحث میں باہمی روابط بہت اہم ہیں۔ اگرچہ یہ روابط ہمارے درمیان پہلے سے موجود ہیں لیکن یہ روابط اور زیادہ مستحکم ہونے چاہئیں۔

کی رپورٹ کے مطابق، اہل سنت کے مختلف علماء اور شخصیات نے ایران کے شہر قم میں آیت اللہ اعرافی کے دفتر میں ان سے ملاقات کی ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے اس ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امت اسلام کے درمیان وحدت و یکجہتی کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: آج دشمن امتِ اسلام کے درمیان اختلافات ایجاد کرنا چاہتا ہے لیکن باہمی اتحاد و وحدت کے ذریعہ اور آپس کی مشترک باتوں پر اتفاق کر کے اس سازش کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

سربراہ حوزہ علمیہ قم نے کہا: ہمارے درمیان علمی مباحث میں باہمی روابط بہت اہم ہیں۔ اگرچہ یہ روابط ہمارے درمیان پہلے سے موجود ہیں لیکن یہ روابط اور زیادہ مستحکم ہونے چاہئیں۔

یاد رہے کہ اس ملاقات میں اہل سنت کے بعض نامور علماء نے بھی دنیائے اسلام کے متعلق اپنے نظریات بیان کئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=36388