12

حسینیۂ امام خمینی میں شام غریباں کی مجلس

  • News cod : 37088
  • 09 آگوست 2022 - 15:34
حسینیۂ امام خمینی میں شام غریباں کی مجلس
سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی جانب سے اپنی حیات طیبہ کے آخری لمحات میں دشمن کے لشکر سے تاریخی خطاب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سید الشہداء نے یزیدی لشکر سے کہا تھا کہ "اگر تمھارے پاس دین نہیں ہے تو کم از کم اپنے دنیوی امور میں آزاد رہو۔" حجۃ الاسلام رفیعی نے کہا کہ حریت کا مطلب ہے نفسانی خواہشات اور میلانات سے انسان کی اندرونی آزادی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،حسینیۂ امام خمینی میں شام غریباں کی مجلس منعقد ہوئي جس میں رہبر انقلاب اسلامی نے شرکت کی۔

یہ مجلس حجۃ الاسلام و المسلمین رفیعی نے پڑھی۔ انھوں نے سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی جانب سے اپنی حیات طیبہ کے آخری لمحات میں دشمن کے لشکر سے تاریخی خطاب کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سید الشہداء نے یزیدی لشکر سے کہا تھا کہ “اگر تمھارے پاس دین نہیں ہے تو کم از کم اپنے دنیوی امور میں آزاد رہو۔” حجۃ الاسلام رفیعی نے کہا کہ حریت کا مطلب ہے نفسانی خواہشات اور میلانات سے انسان کی اندرونی آزادی۔

انہوں نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آزاد انسان کی پانچ خصوصیات اور علامات ہیں اور وہ ہیں لوگوں کو وحشت زدہ کرنے سے پرہیز، حیاء و عفت، مکر و خیانت سے دوری، مال حلال کمانے کی کوشش اور عمومی حقوق کا پاس و لحاظ ۔

مجلس میں جناب محمود کریمی نے شام غریباں کے مصائب پڑھے اور نوحہ خوانی کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37088