2

علامہ علی اصغر سیفی کی ہمشیرہ کے انتقال پر مدرسہ الامام المنتظر اور وفاق ٹائمز کے اراکین کا اظہار رنج وغم

  • News cod : 37098
  • 10 آگوست 2022 - 17:06
علامہ علی اصغر سیفی کی ہمشیرہ کے انتقال پر مدرسہ الامام المنتظر اور وفاق ٹائمز کے اراکین کا اظہار رنج وغم
حوزہ علمیہ الامام المنظر قم اور وفاق ٹائمز کے مسئولین نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر علامہ علی اصغر سیفی اور دیگر پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس عظیم سانحے پر تمام لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر وفاق ٹائمز کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ علی اصغر سیفی کی ہمشیرہ محترمہ اور مولانا حسن سیفی کی پھوپھی کے انتقال پر ملال پر حوزہ علمیہ الامام المنتظر قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے مسؤل حجۃ الاسلام علی اصغر سیفی، حوزہ علمیہ الامام المنتظر کے معاونین، اساتذہ،طلاب، وفاق ٹائمز کے چیف ایڈیٹر محمد ابراہیم صابری اور اراکین نے مشترکہ تعزیتی بیان میں شدید رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا۔

حوزہ علمیہ الامام المنظر قم اور وفاق ٹائمز کے مسئولین نے علامہ علی اصغر سیفی اور دیگر پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس عظیم سانحے پر تمام لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے توفیق صبر کی دعائیں بھی کیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37098