26

خدا کے کیمرے کی آنکھ ہمیشہ ہمیں دیکھ رہی ہے۔۔

  • News cod : 3720
  • 04 نوامبر 2020 - 11:47
خدا کے کیمرے کی آنکھ ہمیشہ ہمیں دیکھ رہی ہے۔۔
حوزہ ٹائمز|آپ نے دیکھا ہے کہ جب ہم کسی شادی کی تقریب میں یا کسی بھی پروگرام میں جاتے ہیں اور ایک کیمرہ مین ویڈیو بنا رہا ہوتا ہے۔۔ جب یہ کیمرہ ہماری طرف آنے لگتا ہے تو ہم خود کو ذرا ٹھیک کر لیتے ہیں۔

خدا کے کیمرے کی آنکھ ہمیشہ ہمیں دیکھ رہی ہے

آپ نے دیکھا ہے کہ جب ہم کسی شادی کی تقریب میں یا کسی بھی پروگرام میں جاتے ہیں،
اور ایک کیمرہ مین ویڈیو بنا رہا ہوتا ہے۔۔ جب یہ کیمرہ ہماری طرف آنے لگتا ہے تو ہم خود کو ذرا ٹھیک کر لیتے ہیں۔

ایسا کیوں کرتے ہیں۔۔؟؟؟
کیونکہ کیمرہ ہماری سمت ہوتا یے۔۔ ہمارا عکس محفوظ کر رہا ہوتا ہے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ کم برے اور بد-حلیے میں نظر آئیں۔۔‼️

اگر ہم صرف یہی سوچیں کہ خدا کا کیمرہ بھی ہمیشہ آن ہے۔۔ اور ہماری سمت ہے۔۔ہماری تصویر بنا رہا ہے۔۔ تو
پھر شاید ہماری زندگی آج اس طرح سے نہ ہوتی۔۔‼️

پھر ہمارا اخلاق اور
ہمارا انداز گفتگو اس طرح سے نہ ہوتا۔۔‼️

پھر ہم اپنا ہر کام کرنے سے پہلے یہ سوچتے کہ آیا خدا میرے اس عمل سے راضی ہے یا نہیں۔۔؟؟؟

پس۔۔
👈🏻 مطمئن رہیں کہ خدا کے کیمرے کی آنکھ ہمیشہ ہمیں دیکھ رہی ہے۔۔
اور ہمیں ذوم کر کہ محفوظ کر رہی ہے۔۔‼️

خدا نے خود ہی فرمایا نہ کہ۔۔
🔸«ألم یَعلم بأن الله یَری»
“کیا تم نہیں جانتے کہ خدا تمہیں دیکھ رہا ہے”
(سورہ مبارکہ علق/14)

دل را به خدا بسپار.. ⁦❤️⁩

تحریر: فریحہ زہرا شاہانی

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3720