13

یوم آزادی پاکستان ہمارے لیے تشکر کا دن ہے،علامہ شیخ ہادی حسین نجفی

  • News cod : 37214
  • 14 آگوست 2022 - 8:15
یوم آزادی پاکستان ہمارے لیے تشکر کا دن ہے،علامہ شیخ ہادی حسین نجفی
، پاکستان میں نمائندۂ آیۃ اللہ العظمی شیخ یعقوبی، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ہادی حسین نجفی نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہےکہ اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔ انہوں کہا ہے کہ یوم آزادی ہمارے لیے تشکر کا دن ہے اور اس ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ایک الگ مملکت حاصل کرنے کے لیے برصغیر کے مسلمان قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں کس طرح متحد ہوئے۔ میں اس اہم دن کی مناسبت سے اس ملک کے لیے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں نمائندۂ آیۃ اللہ العظمی شیخ یعقوبی، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ہادی حسین نجفی نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہےکہ اگر ہم نے اتحاد کا دامن تھامے رکھا تو اپنی منزل پالیں گے اور پاکستان قائد و اقبال کے خوابوں کی تعبیر بنے گا۔

انہوں کہا ہے کہ یوم آزادی ہمارے لیے تشکر کا دن ہے اور اس ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ایک الگ مملکت حاصل کرنے کے لیے برصغیر کے مسلمان قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں کس طرح متحد ہوئے۔ میں اس اہم دن کی مناسبت سے اس ملک کے لیے قربانیاں دینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37214