3

شیعہ علماء کونسل ضلع لیہ کا سیلاب زدگان کی امدادی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

  • News cod : 37383
  • 27 آگوست 2022 - 13:35
شیعہ علماء کونسل ضلع لیہ کا سیلاب زدگان کی امدادی مہم شروع کرنے کا فیصلہ
کمیٹی ضلعی صدر اکرام علی خان جسکانی کی سربراہی میں کام کرے گی، ضلعی سینئر نائب صدر مظہر عباس بھٹی، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا مرید حسین مخلص بھی کمیٹی کی شامل ہوں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل ضلع لیہ کی کابینہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ضلعی صدر کی زیر صدارت کمیٹی قائم کی گئی۔ مظلوم سیلاب زدگان کی فوری مدد کے لئے ہنگامی بنیادوں پر مخیرین کی موٹیویشنل کمپیین کا آغاز کیا گیا، کمیٹی ضلعی صدر اکرام علی خان جسکانی کی سربراہی میں کام کرے گی، ضلعی سینئر نائب صدر مظہر عباس بھٹی، ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا مرید حسین مخلص بھی کمیٹی کی شامل ہوں گے۔ سعادت حسین کاظمی نے مختلف مخیرین سے رابطے اور ان سے حوصلہ افزا ملاقات میں کردار ادا کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37383