12

وطن کے ان جانبازوں کو سلام جنہوں نے اسکے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، سیدہ زہرا نقوی

  • News cod : 37738
  • 06 سپتامبر 2022 - 18:45
وطن کے ان جانبازوں کو سلام جنہوں نے اسکے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، سیدہ زہرا نقوی
ان کا کہنا تھا دھرتی پر جب کبھی مشکل وقت آیا پاک فوج ہمیشہ اسکے تحفظ اور عوام کی فلاح کے لیے میدان میں اتری ہے چھ ستمبر 1965ء کا معرکہ اور عظیم مجاھدوں کے کارنامے آج بھی خون گرماتے ہیں نئی نسل کو اس سنہری تاریخ اور اس جذبہ ایمان اور حب الوطنی سے آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے موجودہ دور پاکستان کا سخت ترین اور مسائل و مشکلات کا دور ہے ان نامسائد حالات سے نکلنے کے لیے قوم کو ماضی کی طرح اتحاد و یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ حب الوطنی کو اپنے ایمان کا حصہ قرار دیتے ہوئے آگے بڑھیں اور ملک کی ترقی و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

وفاق ٹائمز، کم تعداد اور محدود وسائل و ہتھیار لیکن جذبہ ایمانی سے لبریز مجاہدوں نے اپنے سے دس گنا ذیادہ بڑے اور طاقت رکھنے والے دشمن کو ناکوں چنے چبواے چھ ستمبر ان عظیم غازیوں اور شہیدوں کی یاد دلاتا ہے کہ جنہوں نے اپنے لہو سے اس پاک سرزمین کی آبیاری کی اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ۔ان خیالات کا اظہار رکن پنجاب اسمبلی و رہنما مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے یوم دفاع کے موقع پر جاری اپنے ایک پیغام میں کیا۔

ان کا کہنا تھا دھرتی پر جب کبھی مشکل وقت آیا پاک فوج ہمیشہ اسکے تحفظ اور عوام کی فلاح کے لیے میدان میں اتری ہے چھ ستمبر 1965ء کا معرکہ اور عظیم مجاھدوں کے کارنامے آج بھی خون گرماتے ہیں نئی نسل کو اس سنہری تاریخ اور اس جذبہ ایمان اور حب الوطنی سے آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے موجودہ دور پاکستان کا سخت ترین اور مسائل و مشکلات کا دور ہے ان نامسائد حالات سے نکلنے کے لیے قوم کو ماضی کی طرح اتحاد و یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ حب الوطنی کو اپنے ایمان کا حصہ قرار دیتے ہوئے آگے بڑھیں اور ملک کی ترقی و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37738