سیدہ زہرا نقوی

14آوریل
یوم القدس صیہونی ریاست کےمکرہ چہرے پر زوردار طمانچہ ہے، سیدہ زہرا نقوی

یوم القدس صیہونی ریاست کےمکرہ چہرے پر زوردار طمانچہ ہے، سیدہ زہرا نقوی

انہوں نے کہا کہ یوم القدس ایسی عظیم تحریک ہے جس نے سامراج سے مقابلے کی حوالے سے گہرے اثرات مرتب کیے ہیں پورے عالم میں مسلمان اس دن فلسطین و بیت المقدس کی حمایت و آزادی کے لیے احتجاج کرتے ہیں

08مارس
حضرت ولی العصر عج کا مبارک وجود مظلومین و مستضعفین کے لیے امید کی روشن کرن ہے،سیدہ زہرا نقوی

حضرت ولی العصر عج کا مبارک وجود مظلومین و مستضعفین کے لیے امید کی روشن کرن ہے،سیدہ زہرا نقوی

انہوں نے کہا کہ انسانیت اس وقت آزمائشوں بلاوں اور مصیبتوں کے دور سے گزر رہی ہے ایسے میں انسان مایوسی و نا امیدی کے اندھے کنوئیں میں جا گرتا ہے جہاں اندھیرے اور تاریکی کا بسیرا ہے لیکن لاکھ شکر اس ذات الہی کا ہم اس مکتب کے پیروکار ہیں جہاں جب ظلم بڑھتا جاتا ہے تو امید کا دیا روشن تر ہوتا جاتا ہے یہ امید ظہور امام مھدی عج کی امید ہے جو ہمیں ہر طرح کی مایوسی و تاریکی سے بچاے ہوے۔

25فوریه
امام حسین علیہ السلام کی شخصیت کی آشکارا صفات میں سے ایک صفت حریت اور آزادی تھی، سیدہ زہرا نقوی

امام حسین علیہ السلام کی شخصیت کی آشکارا صفات میں سے ایک صفت حریت اور آزادی تھی، سیدہ زہرا نقوی

انہوں نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ سلام کے الہیٰ، آفاقی اور مجاہدانہ کردار کو مشعل راہ بناتے ہوئے عالم اسلام کے مسائل حل کرے، ظالم و جابر قوتوں کے خلاف ڈٹ جائے اور ان پر واضح کر دے کہ ہم حسینی ہیں، جو ظلم و جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار تو بن سکتے ہیں،

01اکتبر
معصوم افغانی شیعہ طلباء کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی شرمناک ہے،سیدہ زہرا نقوی

معصوم افغانی شیعہ طلباء کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی شرمناک ہے،سیدہ زہرا نقوی

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں شہید ہونے والے طلباء و طالبات افغان قوم و ملک کا تابناک مستقبل اور اپنے والدین کا سہارا اور امید تھے اس دل دہلانے والے واقعے، جوان شہادتوں اور شیعہ نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی حیرت انگیز ہے۔

06سپتامبر
وطن کے ان جانبازوں کو سلام جنہوں نے اسکے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، سیدہ زہرا نقوی

وطن کے ان جانبازوں کو سلام جنہوں نے اسکے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، سیدہ زہرا نقوی

ان کا کہنا تھا دھرتی پر جب کبھی مشکل وقت آیا پاک فوج ہمیشہ اسکے تحفظ اور عوام کی فلاح کے لیے میدان میں اتری ہے چھ ستمبر 1965ء کا معرکہ اور عظیم مجاھدوں کے کارنامے آج بھی خون گرماتے ہیں نئی نسل کو اس سنہری تاریخ اور اس جذبہ ایمان اور حب الوطنی سے آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے موجودہ دور پاکستان کا سخت ترین اور مسائل و مشکلات کا دور ہے ان نامسائد حالات سے نکلنے کے لیے قوم کو ماضی کی طرح اتحاد و یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ حب الوطنی کو اپنے ایمان کا حصہ قرار دیتے ہوئے آگے بڑھیں اور ملک کی ترقی و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

01آگوست
معاشرہ میں اصلاح یا انقلاب منظور نظر ہو تو معاشرہ میں موجود ہر طبقہ سے مدد حاصل کرنی چاہئے۔، سیدہ زہرا نقوی

معاشرہ میں اصلاح یا انقلاب منظور نظر ہو تو معاشرہ میں موجود ہر طبقہ سے مدد حاصل کرنی چاہئے۔، سیدہ زہرا نقوی

انہوں نے کہا کربلا کا درس ہے کہ بصیرت و آگاہی اور شعور و فکر کو بلند و بیدار رکھا جائے ورنہ جہالت و گمراہی کے پروردہ ہر جگہ ایسی ہی کربلائیں پیدا کرتے رہیں گے۔ کربلا ایک لگاتار پکار ہے،یزیدیت ایک فکر اور سوچ کا نام ہے اسی طرح حسینیت بھی ایک کردار کا نام ہے قیامت تک حسینیت یزیدیت کے مقابلے میں بر سر میداں رہے گی۔

11جولای
عید قربان تسلیم و رضا اور بارگاہ الہٰی میں اس کے تقرب کے حصول کیلئے سر تسلیم خم ہوجانے کا نام ہے، سیدہ زہرا نقوی

عید قربان تسلیم و رضا اور بارگاہ الہٰی میں اس کے تقرب کے حصول کیلئے سر تسلیم خم ہوجانے کا نام ہے، سیدہ زہرا نقوی

ان کا کہنا تھا قربانی کا فلسفہ یہی ہے کہ اپنی خواہشات اور اعمال کو پروردگار کی مرضی کے تابع بنایا جاے اپنی پسندیدہ چیز کو خدا کی راہ میں قربان کرنا اور اس کی قربت کو حاصل کرنا اس عید کا بنیادی ترین مقصد ہے

03ژوئن
حضرت امام خمینی انسان کی آزادی کے طلبگار تھے، انہوں نے نہ صرف اپنی قوم بلکہ پورے عالم اسلام کو بیدار کیا، سیدہ زہرا نقوی

حضرت امام خمینی انسان کی آزادی کے طلبگار تھے، انہوں نے نہ صرف اپنی قوم بلکہ پورے عالم اسلام کو بیدار کیا، سیدہ زہرا نقوی

انہوں نے کہا امام خمینی وہ نڈر رہنما و رہبر کبیر انقلاب ہےجنہوں نے خواتین کو حضرت سیدہ زینب (س) کی خوبصورت زندگی کی تجزیانہ شرح پیش کر کے عورتوں کو ان کی عظمت رفتہ اور حقیقت کی پہچان کرا دی آج عالم اسلام کے حالات انتہائی خراب ہیں ، سامراجی ذرائع ابلاغ، سچ کو جھوٹ ، جھوٹ کو سچ قرار دے رہے ہیں

28می
پاکستان جیسے ایٹمی طاقت رکھنے والے ملک کو کسی بھی استعماری قوت کے اشاروں پر چلانے کی اجازت نہیں دینگے،سیدہ زہرا نقوی

پاکستان جیسے ایٹمی طاقت رکھنے والے ملک کو کسی بھی استعماری قوت کے اشاروں پر چلانے کی اجازت نہیں دینگے،سیدہ زہرا نقوی

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک عظیم جوہری طاقت بننے اور بے مثال کارنامہ انجام دینے پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پروردگار وطن عزیز کو ایک عظیم اسلامی ، فلاحی اور خودمختار ریاست بنانے میں ہمارا مددگار ہو۔آمین