8

حضرت امام خمینی انسان کی آزادی کے طلبگار تھے، انہوں نے نہ صرف اپنی قوم بلکہ پورے عالم اسلام کو بیدار کیا، سیدہ زہرا نقوی

  • News cod : 34944
  • 03 ژوئن 2022 - 19:23
حضرت امام خمینی انسان کی آزادی کے طلبگار تھے، انہوں نے نہ صرف اپنی قوم بلکہ پورے عالم اسلام کو بیدار کیا، سیدہ زہرا نقوی
انہوں نے کہا امام خمینی وہ نڈر رہنما و رہبر کبیر انقلاب ہےجنہوں نے خواتین کو حضرت سیدہ زینب (س) کی خوبصورت زندگی کی تجزیانہ شرح پیش کر کے عورتوں کو ان کی عظمت رفتہ اور حقیقت کی پہچان کرا دی آج عالم اسلام کے حالات انتہائی خراب ہیں ، سامراجی ذرائع ابلاغ، سچ کو جھوٹ ، جھوٹ کو سچ قرار دے رہے ہیں

وفاق ٹائمز، امام خمینی نے اسلامی انقلاب کے ذریعہ نہ صرف ایرانیوں بلکہ پوری دنیا کے لوگوں کو اپنا عاشق بنا دیا اسلامی انقلاب کے وقوع پذیر ہونے کے ساتھ ایک بار پھر مستضعفین کو روئے زمین کی حکومت عطا ہوئی اسلام کا چمکتا ہوا سورج ایک بار پھر نئی روح و حیات لے کر سر زمین ایران کی افق سے نمودار ہوا اور دھیرے دھیرے پوری دنیا میں نور افشانی کرتا چلا جا رہا ہے۔ دنیا کے کونے کونے سے اٹھنے والی اسلامی تحریکیں اسی آفتاب کی روشنی میں اپنا راستہ ڈھونڈتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کی 33ویں برسی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوے کیا۔

انہوں نے کہا حضرت امام خمینی(رہ) کے اصولوں میں خالص اسلام محمدی کا اثبات امریکی اسلام کی نفی، اللہ تعالی کے وعدے پر اعتقاد ، عوامی طاقت و عزم پر اعتماد دنیا کے مظلومین کی حمایت ،بین الاقوامی منہ زور طاقتوں کی آشکارا مخالفت شامل ہے انہوں نے کہا امام خمینی وہ نڈر رہنما و رہبر کبیر انقلاب ہےجنہوں نے خواتین کو حضرت سیدہ زینب (س) کی خوبصورت زندگی کی تجزیانہ شرح پیش کر کے عورتوں کو ان کی عظمت رفتہ اور حقیقت کی پہچان کرا دی آج عالم اسلام کے حالات انتہائی خراب ہیں ، سامراجی ذرائع ابلاغ، سچ کو جھوٹ ، جھوٹ کو سچ قرار دے رہے ہیں اور آج ان کی سازشوں کے مقابلے میں حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے زریں اصولوں کی افادیت پہلے سے کہیں زیادہ واضح ہو رہی ہے ۔ ہم اس عظیم شخصیت کی عظمت کو سلام کرتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=34944