سیدہ زہرا نقوی

12آوریل
تعلیمی نصاب سے متنازعہ شخصیات کے ابواب حذف کیے جائیں، سیدہ زہرا نقوی

تعلیمی نصاب سے متنازعہ شخصیات کے ابواب حذف کیے جائیں، سیدہ زہرا نقوی

اسلامیات کے نصاب سے متنازعہ شخصیات کے ابواب حذف کیے اور ان کی جگہ مسلمہ اور متفقہ اسلامی شخصیات شامل کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین مذہبی تعلیم کے حوالے سے کسی ایک مسلک کی تعلیمات کو کسی دوسرے مسلک پر مسلط کرنے سے منع کرتا ہے۔

24مارس
نظریہ پاکستان ہماری پہچان اور اساس ہے، سیدہ زہرا نقوی

نظریہ پاکستان ہماری پہچان اور اساس ہے، سیدہ زہرا نقوی

نظریہ پاکستان ہماری پہچان اور اساس ہے اور اس کی بقا اور سلامتی صرف اسی صورت ممکن ہے کہ نوجوان نسل کو اس نظریے کی بنیاد سے متعارف کروایا جائے یہ ذمہ داری والدین اور اساتذہ کی ہے

12فوریه
اسلامی انقلاب تمام حریت پسند اقوام کیلئے ایک آئیڈیل بن کر توجہ کا مرکز بنا،سیدہ زہرا نقوی

اسلامی انقلاب تمام حریت پسند اقوام کیلئے ایک آئیڈیل بن کر توجہ کا مرکز بنا،سیدہ زہرا نقوی

انہوں نے کہا یمن و کشمیر کے عوام اس انقلابی راستے کو اپنا کر اپنے تمام حقوق حاصل کر سکتےامام خمینی کی اس تحریک کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس نے انقلابی اقدار کو ایک دائمی اور ہمیشہ رہنے والی تحریک میں بدل دیا اور دنیا کی محروم اور مستضعف اقوام کو اس بات کا حوصلہ اور امید عطا کی ہے کہ وہ تسلط پسند نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔انہوں نے کہا  ایران کے اسلامی انقلاب نے امام خمینی کے بتائے ہوئے راستے کو زندہ رکھتے ہوئے قوموں کے حقوق کے حصول کو اپنا نصب العین قرار دے رکھا ہے اور دوسرے انقلابوں کے برخلاف اپنے اصلی راستے سے منحرف نہیں ہوا ہے۔

10فوریه
با عفت معاشرے کی تشکیل کے لئے” حجاب ” انتہائی ضروری ہے،رکن پنجاب اسمبلی کی وفاق ٹائمز سے گفتگو

با عفت معاشرے کی تشکیل کے لئے” حجاب ” انتہائی ضروری ہے،رکن پنجاب اسمبلی کی وفاق ٹائمز سے گفتگو

سیدہ زہرا نقوی نے وفاق ٹائمز سے گفتگو میں کہاکہ انتہا پسندوں کے خلاف مسلمان لڑکی نے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ مسلمان خاتون کمزور نہیں ہے، شجاعانہ طور پر علم کے حصول کے لئے اور اپنے کسی بھی وظیفے کی انجام دہی کے لئے جب وہ محجبہ ہو کر خدا پر بھروسہ کر کے باہر نکلتی ہے تو کوئی بھی انتہاء پسند اس کا کچھ بگاڑ نہیں سکتا۔

06فوریه
سیدہ زہرا نقوی کی جانب سے کشمیری عوام سے یکجہتی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

سیدہ زہرا نقوی کی جانب سے کشمیری عوام سے یکجہتی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے موقف کو دنیا کے سامنے اور عالمی اداروں تک پہنچاتے ہیں گے۔یہ ایوان کشمیریوں پر بھارت کے ڈھائے جانے والے مظالم کی پرزورمذمت کرتا ہے۔

21دسامبر
ایام فاطمیہ کی مجالس میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عظیم قربانیوں کو بیان کیا جائے،سیدہ زہرا نقوی

ایام فاطمیہ کی مجالس میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی عظیم قربانیوں کو بیان کیا جائے،سیدہ زہرا نقوی

انہوں نے کہا زہرا مرضیہ سلام اللہ علیھا نہ صرف خواتین کے لیے اسوہ ہیں بلکہ کل بشریت کے لیے آپ کی ذات مقدسہ نمونہ عمل ہے آپ سلام اللہ علیھا کی تعلیمات، اقوال اور خطبات قیامت تک کے لیے منبع ھدایت ہیں ان کا مذید کہنا تھا دور حاضر میں ہر ظلم کے خلاف کلمہ حق بلند کرنے کا حوصلہ اور دین اسلام کا دفاع کرنے کی جرات و ہمت ہمیں سیدہ طاہرہ سلام اللہ علیھا کی عظیم شخصیت سے حاصل ہوتی ہے پروردگار ہم سب کو سیرت فاطمی اپنانے کی توفیق عطا فرمائے ۔

23آگوست
تکفیری و ناصبی دہشت گردعزاداری پر حملے کررہے ہیں اورپولیس مردوخواتین عزاداروں پر مقدمے بنا رہی ہے ، سیدہ زہرا نقوی

تکفیری و ناصبی دہشت گردعزاداری پر حملے کررہے ہیں اورپولیس مردوخواتین عزاداروں پر مقدمے بنا رہی ہے ، سیدہ زہرا نقوی

 ان کا کہنا تھا عزاداری امام حسین علیہ سلام ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اس سے ہم کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے ملک میں تمام شیعہ سنی مل کر شہدائے کربلا کی یاد مناتے ہیں ان کے نام کی سبیلیں لگاتے ہیں ، نیاز اور لنگر تقسیم کرتے ہیں حتی کہ ہندو اور مسیحی برادری بھی امام حسین علیہ سلام سے عقیدت اور عشق کا اظہار کرنے کے لیے مجالس و جلوسوں میں شریک ہوتے ہیں۔

10آگوست
محرم باطل پرستوں اور باطل طاقتوں کے خلاف قیام و جہاد کا مہینہ ہے ،سیدہ زہرا نقوی

محرم باطل پرستوں اور باطل طاقتوں کے خلاف قیام و جہاد کا مہینہ ہے ،سیدہ زہرا نقوی

رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے پیغام میں کہ ماہ محرم سیدالشہداء اور اولیائے الہی کے سردار امام حسین (ع) کی عظیم تحریک اور آپ کے انقلاب کا مہینہ ہے کہ آپ (ع) نے زمانہ کے ظالم و جابر، فاسق و فاجر، انسانیت کے دشمن، درندہ صفت، حیوانیت کے مجسمہ یزید جیسے بے۔

10می
کابل میں اسکول پر حملے نے آرمی پبلک اسکول پشاور کا زخم تازہ کردیا، سیدہ زہرا نقوی

کابل میں اسکول پر حملے نے آرمی پبلک اسکول پشاور کا زخم تازہ کردیا، سیدہ زہرا نقوی

رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے افغانستان کے شہر کابل میں شیعہ ہزارہ کے تعلیمی مرکز سید الشھدا سکول پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ان کا کہنا تھا کہ اب تک سید الشھداء سکول میں شہید ہونے والی طالبات کی تعداد بہتر سے زائد ہوچکی ہے جبکہ 150 زخمی ہیں ظلم و بربریت کے اس واقعے نے سانحہ اے پی ایس پشاور کی یاد دلادی دشمن معصوم بچوں کا قتل عام کر کے باشعور قوم کی تشکیل کو روکنے کی سازش کر رہا ہے ایسے اندوہناک واقعات کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرنی چاہیے۔