5

کروشیا میں پہلی ماحول دوست مسجد کا افتتاح

  • News cod : 37769
  • 08 سپتامبر 2022 - 12:05
کروشیا میں پہلی ماحول دوست مسجد کا افتتاح
مسجد سیساک کے امام عالم کرنکیچ کے مطابق یہ تاریخ لمحہ ہوگا اور یہ پچاس سال قبل کی تجویز سے آئیڈیا لیا گیا ہے جب یہاں کے مسلمان ایک ایسے مرکز کے بارے میں سوچتے تھے اور توقع کی جاتی ہے کہ یہاں چار لاکھ مسلمانوں کی خدماف فراہم کی جائے گی۔

وفاق ٹائمز، کروشیا کے شہر سیساک کی پہلی ماحول دوست مسجد کا افتتاح کل کیا جارہا ہے۔اس مسجد کی افتتاحی تقریب میں ترک صدر رجب طیب اردوغان اور دیگر سفارت کاروں کی شرکت متوقع ہے. زاگرب اور ریجکا کے بعد کروشیا میں یہ تیسرا بڑا اسلامی مرکز شمار ہوگا۔

مسجد سیساک کے امام عالم کرنکیچ کے مطابق یہ تاریخ لمحہ ہوگا اور یہ پچاس سال قبل کی تجویز سے آئیڈیا لیا گیا ہے جب یہاں کے مسلمان ایک ایسے مرکز کے بارے میں سوچتے تھے اور توقع کی جاتی ہے کہ یہاں چار لاکھ مسلمانوں کی خدماف فراہم کی جائے گی۔اسلامی مرکز اسلامی ۲۶۰۰ مربع میٹر پر محیط ہے۔

مسجد سیساک کی ایک خاص بات ہے کہ اس کو ماحول دوست طرز پر تعمیر کی گیی ہے جو اس علاقے میں پہلی ماحول دوست مسجد ہے سولر سسٹم سے گرم و سرد ماحول کو مناسب کرنے کا اہتمام ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37769