4

کردار میں مثبت تبدیلی زیارت کی قبولیت کی علامت ہے،آیۃ اللہ حافظ بشیرحسین نجفی

  • News cod : 37809
  • 10 سپتامبر 2022 - 11:20
کردار میں مثبت تبدیلی زیارت کی قبولیت کی علامت ہے،آیۃ اللہ حافظ بشیرحسین نجفی
مزید برآں مرجع عالی قدر نے فرمایا اگر آپ سے لوگ سوال کریں کہ زیارت کے بعد آپ کے کردار میں تو مثبت تبدیلی آگئی ہے، پہلے آپ ایسے نہیں تھے ،اب تبدیل ہو کر آئیں ہیں،آپ کو کس نے بدلا؟ تو آپ کہیں مجھے اس حسین علیہ السلام نے بدلا جس نے حضرت حر علیہ السلام کو بدلا ۔جس نے حر علیہ السلام کو جنت کے باغوں میں پہنچا دیا مجھے اس حسین علیہ السلام نے بدلا۔

وفاق ٹائمز، پاکستان انڈیا اور برطانیہ سے آئے ہوئے وفود نے آیۃ اللہ حافظ بشیرحسین نجفی  سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مرجع عالی قدر نے زائرین کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ زیارت کرنے کے بعد اس دنیا میں آپ کو کیسے پتا چلے کہ آپ کی زیارت قبول ہو گئی ہے۔
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے مرجع عالی قدر نے فرمایا کہ زیارت کے بعد آپ کے کردار میں مثبت تبدیلی کا آنا آپ کی زیارت کی قبولیت کی علامت ہے۔اگر آپ کے کردار میں مثبت تبدیلی آگئی ہے تو آپ یہ سمجھیں کہ آپ کی زیارت قبول ہو گئی ہے۔
مزید برآں مرجع عالی قدر نے فرمایا اگر آپ سے لوگ سوال کریں کہ زیارت کے بعد آپ کے کردار میں تو مثبت تبدیلی آگئی ہے، پہلے آپ ایسے نہیں تھے ،اب تبدیل ہو کر آئیں ہیں،آپ کو کس نے بدلا؟ تو آپ کہیں مجھے اس حسین علیہ السلام نے بدلا جس نے حضرت حر علیہ السلام کو بدلا ۔جس نے حر علیہ السلام کو جنت کے باغوں میں پہنچا دیا مجھے اس حسین علیہ السلام نے بدلا۔
آخر پر مرجع عالی قدر نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ ضرورت اس بات کی ہے زیارت کے بعد ہمارے کردار میں مثبت تبدیلی پیدا ہو تاکہ ہمیں معلوم ہو سکے کہ ہماری زیارت قبول ہو گئی ہے۔
دوسری جانب آئے ہوئے وفود نے قیمتی وقت دینے پر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=37809