8

علامہ سید قاضی نیاز نقوی کی وفات پر آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی کا تعزیتی پیغام

  • News cod : 3784
  • 05 نوامبر 2020 - 23:43
علامہ سید قاضی نیاز نقوی کی وفات پر آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی کا تعزیتی پیغام
حوزہ ٹائمز|مرجع تقلید شیعیان جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر ، حجت الاسلام والسلمین قاضی سید نیاز نقوی کی وفات پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے ۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، مرجع تقلید شیعیان جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر ، حجت الاسلام والسلمین قاضی سید نیاز نقوی کی وفات پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے ۔

پیغام کا مکمل متن حسب ذیل ہے:
إنا لله و انا إلیه راجعون

عالم ربانی حجت الاسلام والمسلمین آقائے سید نیاز حسین نقوی طاب ثراہ کی وفات کی خبر سن کر بہت ہی افسوس اور دکھ ہوا ۔

میں اس عظیم مصیبت کے موقع پر مرحوم کے لواحقین خصوصا انکے برادر بزرگوار آیت اللہ حاج سید ریاض نقوی سمیت پاکستانی برادران و خواہران ایمانی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہوئے خداوند متعال سے مرحوم و مغفور کی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا کرتا ہوں ۔

قم- جعفر سبحانی
99/09/14

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3784