25

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے اہم اعلامیہ

  • News cod : 38077
  • 26 سپتامبر 2022 - 15:31
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے اہم اعلامیہ
وفاقی وزارت تعلیم و اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے مابین 2019ء میں طے شدہ رجسٹریشن فارم ایک سال پہلے آپ کو ارسال کئے گئے۔ جن مارس نے فارم پر کرکے مرکزی دفتر وفاق المدارس کو بھیجے انکی اب رجسٹریشن کی جارہی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس المدرس الشیعہ پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہےکہ مختلف اجلاسات اور خط و کتابت میں مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے آپ کو آگاہ کیا جاتا رہا ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم و اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے مابین 2019ء میں طے شدہ رجسٹریشن فارم ایک سال پہلے آپ کو ارسال کئے گئے۔ جن مارس نے فارم پر کرکے مرکزی دفتر وفاق المدارس کو بھیجے انکی اب رجسٹریشن کی جارہی ہے۔

جن مدارس نے تا حال رجسٹریشن فارم پُر کرکے واپس دفتر ارسال نہیں کئے وہ مدارس جلد از جلد فارم پُر کر کے بھیجیں۔ اس کے بعد حکومتی سطح پر اگر کوئی مشکلات پیدا ہوئیں تو مدرسہ خود ذمہ دار ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38077