17

آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی کا علامہ قاضی نیاز کی وفات پر اظہار تعزیت

  • News cod : 3810
  • 06 نوامبر 2020 - 17:37
آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی کا علامہ قاضی نیاز کی وفات پر اظہار تعزیت
حوزہ ٹائمز|مرجع جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے ایک پیغام میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر حجت الاسلام سید نیاز حسین نقوی کی المناک رحلت پر لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، مرجع جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے ایک پیغام میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر حجت الاسلام سید نیاز حسین نقوی کی المناک رحلت پر لواحقین سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔

پیغام کی تفصیل کچھ یوں ہے

بسم الله الرحمن الرحیم

انالله و انا الیه راجعون

جناب آیت اللہ آقائے الحاج سید ریاض نقوی دامت افاضاته.

سلام علیکم بما صبرتم

ممتاز عالم دین حجت الاسلام و المسلمین الحاج سید قاضی نیاز حسین نقوی رحمة اللہ علیہ کی رحلت کی خبر سن کر گہرے دکھ اور افسوس ہوا ۔
اس خدمتگار عالم دین نے اہل بیت (ع) کی ثقافت کو فروغ دینے میں اپنی بابرکت زندگی کو صرف کردیا اور اس راہ میں عظیم کارنامے آثار کے طور پر چھوڑ گئے ۔
میں مرحوم کی وفات کی مناسبت سے جناب عالی ،چاہنے والوں اور پسماندگان خاص طور پر پاکستانی عوام سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ رب العزت سے دعا کرتا ہوں کہ مرحوم و مغفور پر اپنی رحمت ، مغفرت اور اولیاء کرام کے ساتھ محشور فرمائے ۔

18ربیع الاول 1442
قم المقدسہ
حسین نوری ہمدانی

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3810