10

وفاق المدارس الشیعہ نے ضمنی امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی

  • News cod : 38116
  • 28 سپتامبر 2022 - 8:02
وفاق المدارس الشیعہ نے ضمنی امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی
، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے 24 اکتوبر سے شروع ہونے والے میٹرک، ایف اے، بی اے، ایم اے اسلامیات،تجویدوقرات، پیش نمازی اور حفظ القرآن کے ضمنی انتخابات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔ ناظم امتحانات کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق روزانہ دو پرچے ہوں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے 24 اکتوبر سے شروع ہونے والے میٹرک، ایف اے، بی اے، ایم اے اسلامیات،تجویدوقرات، پیش نمازی اور حفظ القرآن کے ضمنی انتخابات کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔ ناظم امتحانات کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق روزانہ دو پرچے ہوں گے۔ پہلا پرچہ صبح 9 بجے سے 12 بجے دوپہر ،جبکہ دوسرا پرچہ 2بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا۔24 اکتوبر کو قرآن، تفسیر، حدیث، تاریخ، اخلاق، صرف، ادب، 25اکتوبر کو عقائد، فقہ، اصول الفقہ،26 اکتوبر کوحدیث، صرف،عقائد،اخلاق، عربی،ادب، 27اکتوبرتجوید و قرات،حفظ القرآن، اور پیش نمازی کے امتحانات ہوں گے۔ واضح رہے کہ 25 ستمبر تک سنگل فیس تک فارم جمع کروائے جاچکے ہیں جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ 30 ستمبر تک فارم جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38116