8

ٹرانس جینڈر اور گھریلو تشدد کے قانونی مسودے دستور کی روشنی میں پرکھے جائیں، قائد ملت جعفریہ

  • News cod : 38145
  • 29 سپتامبر 2022 - 13:39
ٹرانس جینڈر اور گھریلو تشدد کے قانونی مسودے دستور کی روشنی میں پرکھے جائیں، قائد ملت جعفریہ
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ معا شرے جائز حقوق کی فراہمی پر نہ صرف قائم رہتے ہیں بلکہ ان میں امن کا قیام بھی اسی بنیادی نکتے کے سبب ہوتاہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ معا شرے جائز حقوق کی فراہمی پر نہ صرف قائم رہتے ہیں بلکہ ان میں امن کا قیام بھی اسی بنیادی نکتے کے سبب ہوتاہے۔کیونکہ کسی بھی قانون کے معاشرے پر براہ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں ، ٹرانس جینڈر بل کی بعض شقوں پر اعتراضات اٹھائے جارہے ہیں جنہیں نظر انداز نہ کیاجائے ۔ ہم روز اول سے متوجہ کرتے چلے آرہے ہیں کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے اصول کو نعرے کی بجائے عملی طور پر نافذ کیا جائے ، ٹرانس جینڈر اور گھریلو تشدد بارے متعارف کرائے گئے قوانین دستورپاکستان میں درج مسلمہ اقدار،مروجہ قوانین ۔سینٹ میں پیش کر دہ ترمیمی و قرار داد اور وفاقی شریعت عدالت میں دائر پٹیشن اور اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات تمام کو ہم آہنگ کرکے مثبت طریقے سے آگے بڑھا یا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹرانس جینڈر بارے اٹھنے والے تحفظات، احتجاج اور اس کی بعض شقوں پر رد عمل میں کیا۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ ہماراواضح اور دوٹوک موقف ہے کہ یہاں تمام قوانین آئین کے رہنما اصولوں کی روشنی میں مرتب کئے جائیں ، 73ءکے متفقہ دستور میں واضح کردیاگیا کہ پا کستان میں کوئی بھی قانون رہنمااصولوں اور بنیادی حقوق سے متصادم نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ دستور پاکستان کی مسلمہ اقدار ، مروجہ قوانین ،سینٹ میں پیش کر دہ ترمیمی بل و قرار داد، وفاقی شرعی عدالت میں دائر پٹیشن اور اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات تمام کو ہم آہنگ کرکے ٹرانس جینڈر بل اور گھریلو تشدد بل کو از سر نو ترتیب دیا جائے ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38145