24

آیت اللہ العظمی سید حکیم کا علامہ سید نیاز حسین نقوی کی رحلت پر اظہار افسوس

  • News cod : 3818
  • 06 نوامبر 2020 - 20:05
آیت اللہ العظمی سید حکیم کا علامہ سید نیاز حسین نقوی کی رحلت پر اظہار افسوس
حوزہ ٹائمز|حضرت آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم طباطبائی نے ایک پیغام کے ذریعے ممتاز عالم دین حجت الاسلام سید قاضی نیاز کی وفات پر ان کے بڑے بھائی حجت الاسلام و المسلمین الحاج حافظ ریاض نجفی سے تعزیت کی ہے ۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، مرجع جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمی سید محمد سعید حکیم طباطبائی نے ایک پیغام کے ذریعے ممتاز عالم دین حجت الاسلام سید قاضی نیاز کی وفات پر ان کے بڑے بھائی حجت الاسلام و المسلمین الحاج حافظ ریاض نجفی سے تعزیت کی ہے ۔

تعزیت نامے کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم
جناب حجۃ الاسلام السید حافظ ریاض حسین النجفی

ہمیں انتہائی افسوس کے ساتھ آپ کے برادر جناب حجۃ الاسلام سید نیاز حسین نقوی کی رحلت کی خبر موصول ہوئی۔
اس عظیم مصیبت کے موقع پر جناب عالی اور تمام مؤمنین پاکستان کی خدمت میں تعزیت عرض کرتے ہیں اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کو غریق رحمت فرمائے اور جناب عالی سمیت لواحقین کو صبر اور اجر عطا فرمائے اور آپ اور مؤمنین کو ان کا بہترین جانشین عطا فرمائے۔ آمین

محمد سعید حکیم طباطبائی
حوزہ علمیہ نجف اشرف
ربیع الاول 1442

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3818