3

نصیریت کے نام پر قرآن و سیرت کے خلاف باتیں کرنے والوں کے خلاف شیعہ عوام نے مقدمات درج کروائے ، نائب صدر وفاق المدارس

  • News cod : 38468
  • 17 اکتبر 2022 - 8:29
نصیریت کے نام پر قرآن و سیرت کے خلاف باتیں کرنے والوں کے خلاف شیعہ عوام نے مقدمات درج کروائے ، نائب صدر وفاق المدارس
جامعہ المنتظر میں صحافیوں کے وفد کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے علامہ مرید نقوی نے کہا کہ نصیریت کے نام پر قرآن اور سیرت محمد و آل محمد کے خلاف منبر حسینی سے جو باتیں کی جا رہی تھیں وہ جہالت پر مبنی ہیں،مکتب اہل بیت کوبدنام کرنے والے جاہل سازشی عناصرکے خلاف خود اہل تشیع عوام نے مقدمات درج کروائے ،جس کی وجہ سے جہالت کا مظاہرہ جو کیا جا رہا تھا وہ کم ہوگیا ہے ۔اس کے باوجود علماءاور عوام بیدار ہیں جب بھی اسلام اور شیعہ عقائد کے خلاف کوئی بات کرے گا تو اس کے دفاع کے لئے ہم موجود ہیں ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے کہا ہے کہ چاروں مکاتب فکر اور جماعت اسلامی سمیت پانچ وفاق المدارس ’ اتحاد تنظیمات مدارس‘ کے پلیٹ فارم پر موجو د ہیں۔نئے مدارس کی تشکیل کا مقصدتقسیم کے علاوہ کچھ نہیں تھا۔اسٹیبلشمنٹ نے اپنے مقاصدکے حصول کیلئے نئے وفاق تشکیل دیئے تاکہ اسلامی تعلیمی بورڈ ز کی قوت کو تقسیم کیا جاسکے مگر وہ تجربہ ناکام ہو چکا ہے۔ وفاق المدارس کی پانچوں تنظیمیں متحد ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ رجسٹریشن سمیت تمام معاملات حل ہوجائیں گے۔علماءکو سیاست میں حصہ لینا چاہیے، ان کی سیاست میں دلچسپی ہے لیکن الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے

جامعہ المنتظر میں صحافیوں کے وفد کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے علامہ مرید نقوی نے کہا کہ نصیریت کے نام پر قرآن اور سیرت محمد و آل محمد کے خلاف منبر حسینی سے جو باتیں کی جا رہی تھیں وہ جہالت پر مبنی ہیں،مکتب اہل بیت کوبدنام کرنے والے جاہل سازشی عناصرکے خلاف خود اہل تشیع عوام نے مقدمات درج کروائے ،جس کی وجہ سے جہالت کا مظاہرہ جو کیا جا رہا تھا وہ کم ہوگیا ہے ۔اس کے باوجود علماءاور عوام بیدار ہیں جب بھی اسلام اور شیعہ عقائد کے خلاف کوئی بات کرے گا تو اس کے دفاع کے لئے ہم موجود ہیں ۔

انہوں نے مرحوم قاضی نیاز حسین نقوی کی اسلامی ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق نائب صدر وفا ق المدارس بارے اہل سنت علماءسے تعریفی باتیں سن کر خاصی حیرت ہوئی۔ صحافیوں نے جامعةالمنتظر کے مختلف شعبہ جات اوروفاق المدارس کے دفتر کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے ایک لاکھ سے زائد کتب کے ذخیرے پر مشتمل لائبریری میںکافی دلچسپی لی جہاں مختلف علمی موضوعات پر کتب رکھی گئی ہیں

بریفنگ دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا گیا کہ لائبریری میں کل 75 تفاسیر قرآن موجود ہیں جن میں 40 شیعہ اور باقی 35 سنی مفسرین کی تحریر کردہ ہیں۔یہاں مولانا صفدر حسین نجفی کا ہاتھ سے تحریر کردہ تفسیر نمونہ کے ترجمے کا مسودہ، 1964 سے قومی اخبارات جامعةالمنتظر کا پہلے حوزہ اور اب المنتظر کے نام سے ماہنامے کی کاپیاں بھی موجود ہیں۔ مولانا زاہد عباس کاظم نے بتایا کہ لائبریری میں موجود کتب سے نہ صرف جامعہ کے طلباءمستفید ہوتے ہیں بلکہ پنجاب یونیورسٹی سمیت مختلف جامعات کے طلبا ءو طالبات بھی تحقیق کے لئے آتی ہیں۔ان دنوں پنجاب یونیورسٹی کی ایک طالبہ تفسیرنمونہ پر پی ایچ ڈی مقالے کے لئے تحقیقات کر رہی ہے ۔

انہوں نے سنی علماءکی شیعہ لائبریری میں موجود کتب بارے سوال کے جواب میں کہا کہ تعصب کا شکار لائبریری کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔المنتظر لائبریری میں اسلام کے مخالف مذاہب کی کتب بھی موجود ہیں۔ اہل سنت علماءمولانا مودودی ، مولانا ابوالکلام آزاد، مولانا طاہر القادری، اور دیگر مصنفین کی کتب بھی موجود ہیں ۔
مجلس محبان محمد (ص) و آل محمد (ع) کے تحت نشتر پارک سولجر بازار میں منعقدہ جشن میلاد کے مرکزی جلسے سے خطاب کے دوران جعفریہ الائنس کے سربراہ بزرگ عالم دین علامہ رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ رسول اکرم (ص) عالمین کیلئے رحمت بن کر آئے اور آپ (ص) نے بھٹکی ہوئی انسانیت کو امن و محبت کا پیغام دیا، آپ (ص) صادق اور امین ہونے کے ساتھ ساتھ جرأت و بہادری اور صبر و تحمل کا پیکر تھے۔
علامہ اصغر درس نے کہا کہ مسلمان وحدت کی راہ اختیار کریں اور سیرت نبی (ص) پر عمل پیرا ہوکر دنیا و آخرت کو سنواریں۔ علامہ آل احمد بلگرامی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی، علامہ سجاد شبیر رضوی، ڈاکٹر منوج چوہان، علامہ فرقان حیدر عابدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور سیرت محمد (ص) و آل محمد (ع) پر روشنی ڈالی۔
جبکہ اسد جہاں، ارتضیٰ جونپوری، ابوطالب برادران، حافظ عباس نظامی، قیصر مسعود جعفری، افتخار زیدی، ذیشان میمن، علی حیدر نظامی اور دیگر نے نعت و منقبت باحضور سرور کائنات (ص) پیش کی۔ جلسے میں مختلف مکاتب فکر کے مسلمانوں نے بھرپور شرکت کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38468