4

جناب زینب سلام اللہ علیہا کی نئی ضریح، رونمائی کے لئے تیار

  • News cod : 38495
  • 18 اکتبر 2022 - 9:18
جناب زینب سلام اللہ علیہا کی نئی ضریح، رونمائی کے لئے تیار
حرم جناب زینب کے متولی مهندس محسن حرب نے بھی یہ خبر دی ہے کہ جناب زینب کی نئی ضریح کا افتتاح کرنے کے لئے بہت خاص مراسم رکھے جائیں گے جو آپ کی عظیم شخصیت کے شایان شان ہوں۔

وفاق ٹائمز ، زینب کبریٰ سلام اللہ علیہا کی ضریح جس کا نقشہ حضرت عباس علیہ السلام کی روضے کی طرف سے بنایا گیا اور خود ضریح بھی اسی کی طرف سے بنائی گئی، یہ ضریح اب دمشق میں منتقل کر دی گئی ہے اور وہاں پر عراقی ماہرین کے ذریعے جناب زینب کے روزے میں نصب کرنے کے بعد اب رونمائی کے لیے تیار ہے۔
اس سے پہلے جناب عباس علیہ السلام کے روضے کے دفتر کے ایک اہلکار جواد الحسناوی نے کہا تھا کہ جناب زینب سلام اللہ علیہا کے حرم میں نئی ضریح کا افتتاح 15 اکتوبر کو ہوگا اور اس دن افتتاح کے دو مراسم ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے ایک افتتاح تو رسمی ہوگا اور دوسرا افتتاح عام لوگوں کی شرکت کے ساتھ انجام پائے گا۔ رسمی افتتاح حرم کے اندر ہوگا اور عام لوگوں کے لئے منعقد ہونے والا افتتاح اسی دن شام کو سات بجے حرم کے صحن میں منعقد ہوگا۔

حرم جناب زینب کے متولی مهندس محسن حرب نے بھی یہ خبر دی ہے کہ جناب زینب کی نئی ضریح کا افتتاح کرنے کے لئے بہت خاص مراسم رکھے جائیں گے جو آپ کی عظیم شخصیت کے شایان شان ہوں۔
اس ضریح سے متعلق نقشہ سازی، تعمیر اور نصب تک کے تمام کے تمام مراحل، جناب عباس علیہ السلام کی روضے کی جانب سے انجام پائے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38495