15

علامہ ساجد نقوی سے امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے وفد کی ملاقات

  • News cod : 38508
  • 19 اکتبر 2022 - 8:19
علامہ ساجد نقوی سے امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے وفد کی ملاقات
وفد میں چیئرمین سید سجاد حسین نقوی، سابق چیئرمین مرکزی ناظم تعلیمات و تبلیغات سید ضیاء حیدر رضوی، مرکزی مسئول شعبہ خواتین سید ندیم آفتاب اور دیگر شامل تھے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے چئیرمین سید سجاد حسین نقوی کی قیادت میں ایک تنظیمی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سابق چیئرمین مرکزی ناظم تعلیمات و تبلیغات سید ضیاء حیدر رضوی، مرکزی مسئول شعبہ خواتین سید ندیم آفتاب، رکن مجلس اخوان از لاہور ریجن سید ممتاز حسین بخاری، ریجل ناظم ڈیرہ غازی خان ریجن پروفیسر زوار حسین کھوسہ، ریجنل ناظم راولپنڈی ریجن چوہدری اسد علی، رکن مجلس اخوان از ڈیرہ اسماعیل خان بلال حسین پاشا، فضل عباس بھٹی شیخوپورہ، سید زین بخاری اور عدنان مہدی شامل تھے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے تنظیمی مسائل کے حل کے لیے رہنمائی بھی کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38508