7

جامعۃ الزہرا کے سربراہ کی نجف اشرف میں مراجع تقلید، علماء اور ملکی حکام سے ملاقات

  • News cod : 38554
  • 19 اکتبر 2022 - 14:01
جامعۃ الزہرا کے سربراہ کی نجف اشرف میں مراجع تقلید، علماء اور ملکی حکام سے ملاقات
جامعۃ الزہرا قم کے سربراہ محترم برقعی نے نجف اشرف میں مراجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی، آیت اللہ العظمی اسحاق فیاض اور آیت اللہ موسوی الخراسان سمیت دیگر اہم دینی اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الزہرا قم کے سربراہ محترم برقعی نے نجف اشرف میں مراجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر نجفی، آیت اللہ العظمی اسحاق فیاض اور آیت اللہ موسوی الخراسان سمیت دیگر اہم دینی اور سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ان ملاقاتوں میں محترمہ خانم برقعی نے دینی تعلیمات کی ترویج کے لیے تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں اور طالبات کی تربیت کے بارے میں رپورٹ پیش کی اور کہا کہ جامعۃ الزہرا (س) قم میں تقریباً چار دہائیوں سے دین مبین کی ترویج کے لئے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامعۃ الزہرا قم اپنے قیام سے لے کر اب تک دینی مدارس کی سپریم کونسل کی نگرانی میں اور مراجع تقلید کی رہنمائی میں کام کر رہا ہے اور اس کے تمام نصابی، تحقیقی اور تبلیغی پروگراموں کو بھی بزرگ علمائے کرام اور دینی شخصیات کی حمایت حاصل ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38554