20

علامہ شبیر میثمی کی حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر حاضری

  • News cod : 38892
  • 23 اکتبر 2022 - 17:52
علامہ شبیر میثمی کی حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر حاضری
مزار پر حاضری کے دوران علامہ شبیر میثمی نے چادر چڑھائی، گل پاشی کی اور علامہ سید ساجد علی نقوی کی صحت و سلامتی اور مملکت خداد پاکستان کے استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے وفد کے ہمراہ سیہون شریف کے دورہ کے موقع پر حضرت سخی لال شہباز قلندرؒ کے مزار پر حاضری دی۔

اس موقع پر انہوں نے چادر چڑھائی اور گل پاشی بھی کی۔ مزار پر حاضری کے دوران علامہ شبیر میثمی نے علامہ سید ساجد علی نقوی کی صحت و سلامتی اور مملکت خداد پاکستان کے استحکام کیلئے دعائیں کی۔ اس موقع پر علامہ شبیر میثمی کے ہمراہ سید گل محمد شاہ لکیاری، علی محمد شاکر، سید ذاکر حسین شاہ، سید شجاع شاہ اور مولانا رفیق مہدی و دیگر بھی موجود تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38892