16

علامہ سید ابوالحسن نقوی مرحوم نہایت ہی دلسوز، مہربان اور بہترین عالم دین تھے، علامہ علی اصغر سیفی

  • News cod : 38993
  • 24 اکتبر 2022 - 8:08
علامہ سید ابوالحسن نقوی مرحوم نہایت ہی دلسوز، مہربان اور بہترین عالم دین تھے، علامہ علی اصغر سیفی
اپنے تعزیتی پیغام میں علامہ علی اصغر سیفی نے مرحوم علامہ ابوالحسن نقوی کے انتقال پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

فاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان شعبہ قم کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین علی اصغر سیفی نے بزرگ عالم دین اور مسجد مقدس جمکران کے سابق امام جماعت علامہ سید ابوالحسن نقوی کے انتقال پر دکھ و صدمے کا اظہار اور ان کی مذہبی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں علامہ علی اصغر سیفی نے مرحوم علامہ ابوالحسن نقوی کے انتقال پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

وفاق المدارس الشیعہ قم کے مدیر نے علامہ سید ابوالحسن نقوی کی مذہبی کاوشوں کو سراہا ہے انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38993