9

اسلام آباد، ایرانی سفیر کا جامعة الولاية کا دورہ

  • News cod : 39011
  • 24 اکتبر 2022 - 23:16
اسلام آباد، ایرانی سفیر کا جامعة الولاية کا دورہ
اس دورہ کے دوران ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے مدرسہ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مدرسہ کے اساتذہ اور طلاب سے بھی ملاقات کی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، جمہوری اسلامی ایران کے پاکستان میں متعین سفیر سید محمد علی حسینی نے اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چئیرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے زیر سرپرستی قائم مدرسہ جامعة الولاية کا دورہ کیا۔ اس دورہ کے دوران ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے مدرسہ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مدرسہ کے اساتذہ اور طلاب سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی بھی موجود تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سید محمد علی حسینی کو مدرسہ میں جاری تدریسی عمل اور آئندہ کے اہداف کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39011