4

مولانا محمد عباس انصاری معتدل، متحرک عالم دین اور مقبوضہ کشمیر میں عوام کی مضبوط آواز تھے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

  • News cod : 39098
  • 28 اکتبر 2022 - 10:12
مولانا محمد عباس انصاری معتدل، متحرک عالم دین اور مقبوضہ کشمیر میں عوام کی مضبوط آواز تھے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی،سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی نے معروف کشمیری رہنما مولانا محمد عباس انصاری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے امت مسلمہ بالخصوص کشمیر ی عوام کاعظیم نقصان قراردیا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی،سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی نے معروف کشمیری رہنما مولانا محمد عباس انصاری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے امت مسلمہ بالخصوص کشمیر ی عوام کاعظیم نقصان قراردیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا محمد عباس انصاری انتہا ئی معتدل، متحرک عالم دین اور مقبوضہ کشمیر میںبھارت کے زیر تسلط محکوم عوام کی مضبوط آواز تھے۔مرحوم تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما تھے ،جنہوں نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کشمیر اور اتحاد بین المسلمین کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ وہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین بھی رہے اور بھارت سے آزادی کی کشمیر ی تحریک میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میںبھارتی مظالم کو دنیا بھر میں بے نقاب کیا اور اپنی تمام عمر اس آواز کوزندہ رکھا ۔ان کا کہنا تھاکہ مولانا عباس انصاری کے انتقال سے عالم اسلام عظیم مجاہد عالم دین اور سیاسی شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے۔ وہ اتحاد بین المسلمین کے بہت بڑے داعی تھے ،جنہوں نے اسلامی تبلیغات کے فروغ میں بہت نمایاں کردار ادا کیا ۔اوردعا گو ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مکمل آزادی حاصل ہو تاکہ مولانا عباس انصاری کا مشن پوراہو سکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39098