9

عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ کا لاہور سے آغاز

  • News cod : 39109
  • 28 اکتبر 2022 - 14:51
عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ کا لاہور سے آغاز
ہم چاہتے ہیں ہمارے فیصلے لندن یا واشنگٹن میں نہ ہوں، ہمیں کوئی کسی کی جنگ کیلئے استعمال نہ کرے، بلکہ ہم اپنے فیصلے خود کریں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی کال پر حقیقی آزادی مارچ کا لاہور کے لبرٹی چوک سے آغاز ہو گیا۔ مارچ براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد پہنچے گا۔ مارچ کی روانگی سے قبل تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے شرکاء سے خطاب کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مارچ کا مقصد پاکستان کو آزاد اور خودمختار ملک کے طور پر دیکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد ملک کے لئے طاقتور فوج کی ضرورت ہے۔ عمران خان نے کہا کہ عدالتوں کو یقین دلاتا ہوں ہم پرامن رہیں گے، آج سب سے اہم سفر کا آغاز کر رہے ہیں، وقت آ گیا ہے کہ حقیقی آزادی کیلئے مارچ کریں۔ انہوں ںے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہمارے فیصلے لندن یا واشنگٹن میں نہ ہوں، ہمیں کوئی کسی کی جنگ کیلئے استعمال نہ کرے، بلکہ ہم اپنے فیصلے خود کریں۔

عمران خان نے کہا کہ پچاس سال میں سب سے زیادہ مہنگائی امپورٹڈ حکومت نے کی۔ قوم ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہے، چوروں کو حکومت نہیں دیں گے، تھانہ کچہری اور پٹواری کی سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی کو اٹھا کر پوتے پوتیوں کے سامنے تشدد کیا گیا، شہباز گل کو پولیس نے اٹھایا اور تشدد کا نشانہ بنایا، ہماری تنقید کا مقصد تعمیر ہے، ہم قومی اداروں کو نشانہ نہیں بنانا چاہتے۔ عمران خان نے کہا کہ میرا جینا مرنا اس ملک کیلئے ہے، ہم آئین و قانون کے مطابق چلیں گے، چھبیس سال قانون و آئین کے مطابق جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہ افراد کے قاتل رانا ثناء اللہ پر نظر رکھی جائے، وہ اب بھی کوئی ایسی حرکت کر سکتا ہے۔ اس مارچ کا مقصد قوم کو آزادی دلانا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39109