3

علامہ سید ناظر تقوی کا “وفاق ٹائمز” کے آفس کا دورہ

  • News cod : 39357
  • 01 نوامبر 2022 - 15:26
علامہ سید ناظر تقوی کا “وفاق ٹائمز” کے آفس کا دورہ
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری علامہ ناظر تقوی نے قم میں “وفاق ٹائمز” آفس کا دورہ کیا ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق،  شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری علامہ ناظر تقوی نے قم میں “وفاق ٹائمز” آفس کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، چیف ایڈیٹر محمد ابراہیم صابری اور دیگر نے علامہ ناظر تقوی کا دفتر میں استقبال کیا اور ان کو وفاق ٹائمز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

اس موقع پر علامہ ناظر تقوی نے وفاق ٹائمز کی کاردگی کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ دینی میڈیا دنیا بھر کے مظلوموں کی آواز کو دنیا تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

یاد رہے علامہ ناظر تقوی کا مکمل انٹرویو جلد ہی نشر کیا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39357