7

عمران خان پر حملہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے، ایرانی سفیر

  • News cod : 39579
  • 04 نوامبر 2022 - 21:21
عمران خان پر حملہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے، ایرانی سفیر
ایرانی سفیر نے عمران خان اور حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کی صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔

وفاق ٹائمز، پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ایک پیغام میں سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حادثے کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی سفیر نے عمران خان اور حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کی صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی میڈیا نے خبر دی تھی کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے قافلے اور ان کے کچھ حامیوں پر اس ملک کے شمال مشرق میں فائرنگ کی گئی تھی۔ اس حملے میں عمران خان اور ان کی پارٹی کے بعض رہنما زخمی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39579