12

علامہ شبیر حسن میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ سید محمد تقی نقوی سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

  • News cod : 39746
  • 07 نوامبر 2022 - 8:49
علامہ شبیر حسن میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ سید محمد تقی نقوی سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
واضح رہے کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی ان دنوں مرکزی وفد کے ہمراہ جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے پر ہیں، جہاں وہ مدارس دینیہ کے سالانہ جلسوں سے خطاب کے علاوہ تنظیمی، سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کررہے ہی

وفاق ٹائمز، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان و رکن مرکزی مجلس نظارت جے ایس او پاکستان ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی وفد کے ہمراہ دورہ ملتان کے دوران جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی ملتان آمد، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید محمد تقی نقوی سے ملاقات، شیعہ علماء کونسل کے وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخوانذاہ، مولانا فیاض حسین مطہری، رہنما شیعہ علما کونسل جنوبی پنجاب بشارت عباس قریشی، سابقہ مرکزی صدر جے ایس او سید ذیشان حیدر شمسی، سابقہ مرکزی فنانس سیکرٹری جے ایس او یاسر علی صدیقی، مرکزی سیکرٹری تعلیم محمد اکبر و دیگر بھی موجود تھے۔ دوران ملاقات مختلف تنظیمی و سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال، علامہ سید محمد تقی نقوی کی جانب سے دورہ ملتان پر خوش آمدید کہا گیا۔

واضح رہے کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی ان دنوں مرکزی وفد کے ہمراہ جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے پر ہیں، جہاں وہ مدارس دینیہ کے سالانہ جلسوں سے خطاب کے علاوہ تنظیمی، سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کررہے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39746