5

مسلمانو! اللہ کی راہ میں ایسے جہاد کرو جیسا کہ جہاد کرنے کا حق ہے,آیت اللہ عباس کعبی

  • News cod : 39938
  • 14 نوامبر 2022 - 8:49
مسلمانو! اللہ کی راہ میں ایسے جہاد کرو جیسا کہ جہاد کرنے کا حق ہے,آیت اللہ عباس کعبی
اہل بیت اور پیغمبر صلوات اللہ علیہ و آلہ سب بلا استثناء مجاہد فی سبیل اللہ تھے کیونکہ جہاد کا مطلب صرف تلوار کے ساتھ جنگ کرنا نہیں ہے بلکہ اللہ کی راہ میں ہر قسم کی کوشش جو خاص شرائط کے تحت ہو، کو جہاد کہا جاتا ہے.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ عباس کعبی نے حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں اپنے خطاب میں زیارت جامعہ کبیرہ کے ایک فقرے کی تشریح کرتے ہوئے اہل بیت علیھم السلام کے فضائل اور ان کے درجات کو بیان کرتے ہوئے کہا: اہل بیت علیھم السلام کی بعض فضیلتیں جن کی پہچان ہمارے لئے ضروری ہے نماز اور زکات کی ادائیگی، امر بہ معروف اور اللہ کی راہ میں جہاد ہے.
انہوں نے کہا: اہل بیت علیھم السلام ایسے انداز سے جہاد کرتے تھے کہ دین کا پرچار ہو، حدود الہی کا اجراء ہو، شرعی احکام نشر ہوں اور معاشرے میں الہی طرز زندگی رائج ہو اور انہوں نے اس میدان میں اتنی زیادہ کوشش کی کہ رضائے الہی کے مقام تک پہنچ گئے اور اپنے اس طرز عمل سے گذشتہ پیغمبروں کی تصدیق کی.
جامعہ مدرسین کے ممبر نے مختلف زیارت ناموں میں مذکور اہل بیت علیھم السلام کے طرز جہاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اہل بیت اور پیغمبر صلوات اللہ علیہ و آلہ سب بلا استثناء مجاہد فی سبیل اللہ تھے کیونکہ جہاد کا مطلب صرف تلوار کے ساتھ جنگ کرنا نہیں ہے بلکہ اللہ کی راہ میں ہر قسم کی کوشش جو خاص شرائط کے تحت ہو، کو جہاد کہا جاتا ہے.
انہوں نے سورہ حج کی 77ویں آیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اللہ تعالیٰ اس آیت میں فرما رہا ہے: اے مسلمانو! اللہ کی راہ میں ایسے جہاد کرو جیسا کہ جہاد کرنے کا حق ہے اور تمام انبیائے الہی نے مختلف طریقوں سے یہی کام کیا جس کے باعث مثالی قوم اور نمونہ بنے؛ لہٰذا نماز پڑھنی چاہیئے اور زکات ادا کرنی چاہیئے اور اللہ تعالیٰ کی ذات پر بھروسہ رکھنا چاہیئے کیونکہ صرف اللہ تعالیٰ ہی ہمارا مولا اور بہترین مددگار ہے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39938