12

پولیس جوانوں کو شہید کرنا دہشتگردی کی بدترین کاروائی ہے، علامہ شبیر میثمی

  • News cod : 40015
  • 16 نوامبر 2022 - 18:58
پولیس جوانوں کو شہید کرنا دہشتگردی کی بدترین کاروائی ہے، علامہ شبیر میثمی
خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس موبائل پر حملہ کرکے پولیس جوانوں کو شہید کرنا دہشت گردی کی بدترین کاروائی ہے

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس موبائل پر حملہ کرکے پولیس جوانوں کو شہید کرنا دہشت گردی کی بدترین کاروائی ہے جس کی ہم پُروز الفاظ میں شدید مذمت کرتے ہیں، حکومت ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کے دعوے کررہی ہے تو یہ کاروائی اُن کے دعوے پر سوالیہ نشان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج بے لگام قاتلوں نے اس ملک کی فضاء کو پھر ایک بار پُرتشدد بنایا اور پاکستان کی سالمیت پر حملہ کیا، عوام کے جان و مال کی ذمہ داری حکومت کی ہے لہذا آئین اور قانون پر عملدرآمد کیا جائے، اس کاروائی سے ایسا لگتا ہے کہ ملک میں پھر ایک بار دہشت گرد آگ اور خون کے کھیل کا دوبارہ آغاز چاہتے ہیں، حکومت کو چاہیئے کہ ایک بار پھر دہشت گردوں کو لگام دینے کے لئے بھرپور آپریشن کیا جائے تا کہ آئندہ اس طرح کے دل سوز دہشت گردانہ کاروائیوں سے بچا جا سکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=40015