15

قائد ملت جعفریہ پاکستان کا مفتی محمد رفیع عثمانی کی وفات پر اظہار افسوس

  • News cod : 40166
  • 19 نوامبر 2022 - 11:48
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا مفتی محمد رفیع عثمانی کی وفات پر اظہار افسوس
ممتاز عالم دین جامع دارالعلوم کراچی مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا اظہار افسوس۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ممتاز عالم دین جامع دارالعلوم کراچی مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا اظہار افسوس۔ مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر مفتی تقی عثمانی سمیت اہل خانہ سے اظہار تعزیت۔

انہوں نے کہاکہ مفتی رفیع عثمانی کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا بمشکل پر ہوگا۔

یاد رہے مفتی رفیع عثمانی تحریک پاکستان کے رہنما اور مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع عثمانی کے بڑے صاحبزادے، سرکردہ عالم دین اور 12 کتابوں کے مصنف تھے۔دارالعلوم دیوبند، پنجاب یونیورسٹی اور دارالعلوم کراچی میں تعلیم حاصل کرنے والے مفتی محمد رفیع عثمانی 21 جولائی 1936 کو متحدہ ہندوستان کے شہر دیوبند میں پیدا ہوئے تھے۔محمد رفیع عثمانی آل پاکستان علما کونسل، اسلامی نظریاتی کونسل، رویت ہلال کمیٹی اور حکومت سندھ کی زکوۃ کونسل کے رکن رہ چکے تھے، جبکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے شریعت اپیلٹ بینچ کے مشیر بھی رہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=40166