4

چند منٹوں ميں کورونا کی تشخیص دینے والی ایرانی کٹس کی رونمائی

  • News cod : 4071
  • 18 نوامبر 2020 - 1:57
چند منٹوں ميں کورونا کی تشخیص دینے والی ایرانی کٹس کی رونمائی
حوزہ ٹائمز|15سے 20 منٹ میں کرونا کی تشخیص دینے والی ایرانی کٹس کی رونمائی کر دی گئی۔ تقریب رونمائی میں اسلامی جہموریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری بھی موجود تھے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چند منٹوں ميں کورونا کی تشخیص دینے والی کٹس کی رونمائی ایران میں کر دی گئی۔

15 سے 20 منٹ میں کرونا کی تشخیص دینے والی ایرانی کٹس کی رونمائی کر دی گئی۔ تقریب رونمائی میں اسلامی جہموریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری بھی موجود تھے۔

الیکٹرانکس سلامتی کے ادارے کے سربراہ سید سجاد مروجی کے مطابق مذکورہ کٹ بہت جلد مارکیٹ میں آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کٹس بیماری کے تسلسل کو روکنے میں کافی مددگار ثابت ہوگی۔ سید مروجی کے مطابق اس کٹس کی مدد سے مریض کا کھڑے کھڑے معائنہ کیا جا سکتا ہے اور دور دراز علاقوں میں باآسانی لوگوں تک پہنچایا جاسکتا ہے۔

سید سجاد مروجی نے بتایا کہ یہ کٹس بازار میں موجود پی سی آر کٹس کی بنسبت 30 فیصد سستی ہے کہ جس سے ملک کے زرمبادلہ کی مد میں کافی بچت ہو سکتی ہے۔

ایران کورونا وائرس کا فورا پتہ لگانے والی کٹ تیار کرنے کی پروڈکشن لائن کا افتتاح کر کے کورونا کی تشخیصی کٹ کی ٹیکنالوجی کے حامل تین ملکوں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔

اس کٹ اور اس سے پہلے تیار ہونے والی کٹس کے درمیان یہ فرق ہے کہ یہ کٹ کم مراعات و سہولیات والے علاقوں میں بھی دستیاب ہوگی، اس کٹ کی پروڈکشن لائن سے کٹس کی تیاری کے لئے مہنگے آلات کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔ اسکے علاوہ یہ کہ دیگر کٹس کے مقابلے میں اسے تیار کرنے کے اخراجات میں تیس فیصد کمی آئے گی اور ساتھ ہی اس سے زیادہ تیزی سے کم وقت میں وائرس کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔

ایران میں کورونا وائرس کا فوری پتہ لگانے کی کٹس کی پروڈکشن لائن شروع ہونے کے بعد جلد ہی اسے عام اسکریننگ پلان میں استعمال کیا جائے گا اور اس سے روزانہ کورونا ٹیسٹ کی تعداد تقریبا چالیس ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ تک پہنچ جائے گی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4071