11

ایم ڈبلیوایم کی کردار سازی کونسل کی زیر اہتمام ملک بھرمیں اگلا اسٹڈی سرکل 4 دسمبر بروزاتوارہوگا

  • News cod : 40798
  • 01 دسامبر 2022 - 17:01
ایم ڈبلیوایم کی کردار سازی کونسل کی زیر اہتمام ملک بھرمیں اگلا اسٹڈی سرکل 4 دسمبر بروزاتوارہوگا
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کردار سازی کونسل کی جانب سے الحمدللہ اسٹڈی سرکلز کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ،

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کردار سازی کونسل کی جانب سے الحمدللہ اسٹڈی سرکلز کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ، ایم ڈبلیوایم کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ تمام صوبوں، ڈویژنز، اضلاع اور یونٹس کی خصوصی کاوشیں اس پروگرام کی کامیابی کے لیے بہت ضروری ہیں۔

مرکزی کردار سازی کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ہفتے کا اسٹڈی سرکل پورے پاکستان میں ایک ہی دن 4 دسمبر بروز اتوار تمام صوبوں، اضلاع اور یونٹس میں ہوگا اسٹڈی سرکل کی اہمیت کے پیش نظر مرکزی کابینہ اور صوبائی کابینہ اپنے اپنے متعلقہ اضلاع اور یونٹس کے پروگرام میں شرکت کریں گے(جو ان کو سوٹ کرتا ہو ) اس کی تفصیلی رپورٹ ، مرکزی کردار سازی کونسل کے رکن آقا ظہیر کربلائی کے وٹس ایپ نمبر پر ارسال فرمادیں ۔03004244863/ 03359242345

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=40798