8

دینی تعلیم کے فروغ میں محسن ملت کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی

  • News cod : 40903
  • 03 دسامبر 2022 - 10:29
دینی تعلیم کے فروغ میں محسن ملت کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی
انہوں نے کہا کہ محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی اپنی ذات میں ایک انجمن تھے اور انہوں نے اپنے امور اور فعالیت کو صرف دینی مدارس کی تاسیس ہی کی حد تک محدود نہیں رکھا بلکہ دیگر قومی مسائل میں بھی بڑھ چڑھ کو حصہ لیا اور سخت و بحرانی حالات میں قوم کی بہترین انداز میں رہنمائی فرمائی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی نے دینی و مذہبی تعلیمات کے شعور کو اجاگر کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا اور صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں دینی تعلیمی اداروں کے کا ایک مضبوط نظام متعارف کروایا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے مرکزی فنانس سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی نے محسن ملت کی برسی کے موقعہ پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی اپنی ذات میں ایک انجمن تھے اور انہوں نے اپنے امور اور فعالیت کو صرف دینی مدارس کی تاسیس ہی کی حد تک محدود نہیں رکھا بلکہ دیگر قومی مسائل میں بھی بڑھ چڑھ کو حصہ لیا اور سخت و بحرانی حالات میں قوم کی بہترین انداز میں رہنمائی فرمائی۔

علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی نے محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفی کی قومی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی ان کا کردار و سیرت دینی و مذہبی شخصیات کے لیے مشعل راہ ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=40903