5

استعماری قوتوں کی سازشوں کا مقصد پاکستان کو ایٹم بم سے محروم کرنا ہے، علامہ شبیر میثمی

  • News cod : 41074
  • 07 دسامبر 2022 - 9:10
استعماری قوتوں کی سازشوں کا مقصد پاکستان کو ایٹم بم سے محروم کرنا ہے، علامہ شبیر میثمی
اپنے ایک بیان میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ڈر ہے کہ ملک کے اندر معاشی اور سیاسی استحکام استعماری قوتوں کے ناپاک عزائم کی تکمیل کا سبب نہ بن جائے۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر میثمی نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کے خلاف استعماری قوتیں آج بھی سازشوں میں مصروف ہیں اور ان کا ہدف عالم اسلام کے واحد ایٹمی ملک کو اس کے ایٹم بم سے محروم کرنا ہے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان سنگین سیاسی عدم استحکام، معاشی بحران اور امن و امان کی صورتحال سے دوچار ہے، لیکن اناؤں کے بھنور میں گرفتار بے حس لوگ اپنی اپنی خواہشات کی تکمیل میں آپس میں دست و گریبان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈر ہے کہ ملک کے اندر معاشی اور سیاسی استحکام استعماری قوتوں کے ناپاک عزائم کی تکمیل کا سبب نہ بن جائے، ان سازشوں کو بھانپتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو باہم مل بیٹھ کر معاشی اور سیاسی عدم استحکام سے ملک کو نجات دلا کر ایک بار پھر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کیلئے سر جوڑنے ہوں گے اور اس نازک ملکی صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے اپنی سیاست کا محور حقیقی معنوں میں پاکستان کے مفاد پر منتج کرنا ہوگا۔

علامہ شبیر میثمی نے ملک سے سود کے خاتمے کیلئے حکومت سے فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا اور کرپشن، فحاشی، عریانی، مہنگائی کی خاتمے کیلئے بھی عملی اقدامات پر زور دیا۔ علامہ شبیر میثمی نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کیلئے متحد ہو کر ملک کو ان بحرانوں سے نکالنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں، تاکہ ملک کو جلد از جلد اس سنگین صورتحال سے نکالا جا سکے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41074