7

امریکہ کی زيادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی ناکام ہوگئی ہے، ایران

  • News cod : 4122
  • 19 نوامبر 2020 - 14:13
امریکہ کی زيادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی ناکام ہوگئی ہے، ایران
حوزہ ٹائمز|سعید خطیب زادہ نے جمعرات کے روز اپنے ایک ٹوئیٹ میں مائیک پمپیو کے ٹوئیٹ کا جواب دیتے کہا ہے کہ یہ بات سمجھنے کی ہے کہ پمپیو کہ جن کا دور ختم ہونے جا رہا ہے.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعید خطیب زادہ نے جمعرات کے روز اپنے ایک ٹوئیٹ میں مائیک پمپیو کے ٹوئیٹ کا جواب دیتے کہا ہے کہ یہ بات سمجھنے کی ہے کہ پمپیو کہ جن کا دور ختم ہونے جا رہا ہے، شدید ہزیمت سے دوچار ہیں، کیوں کہ ان کی زيادہ سے زيادہ دباؤ کی پالیسی بری طرح سے ناکام ہوگئی ہے۔ مائیک پمپیو نے ایرانوفوبیا کی اپنی روایتی پالیسی کے تحت ایک ٹوئیٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے خلاف زیادہ سے زيادہ دباؤ کی پالیسی اب بھی موثر ہے، انہوں نے دعوی کیا کہ دباؤ میں کمی کا آپشن بقول ان کے خطرناک ہے جو قیام امن کی خاطر علاقائی سطح پر پائی جانے والی مشارکت کو کمزور اور ایران کو مضبوط کرسکتا ہے۔

خطیب زادہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں لگائے جانے سے متعلق امریکہ کی موجودہ حکومت کے اقدامات کے بارے میں پریس ٹی وی کے ایک سوال کے جواب ميں کہا کہ زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی مکمل طور سے ناکام ہوچکی ہے، اب ان میں دم خم نہیں رہا، وہ صرف بے بنیاد پروپگنڈے اور جھوٹے دعوے ہی کرسکتے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام ذلت و ہزیمت کے ساتھ نئی پابندیاں لگائے جانے کا پروپیگنڈہ کرکے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ گویا زيادہ سے زیادہ دباؤ کی ان کی پالیسی میں اب بھی جان ہے۔ خطیب زادہ نے کہا سب جانتے ہیں کہ وہ کس حدتک ناکامی سے دوچار ہوچکے ہیں اور اپنے پیش نظر کسی ایک ہدف کو بھی نہیں پاسکے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4122