17

مرکزی نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی کی قیادت میں وفد نے کراچی کے مدارس دینیہ کا دورہ کیا

  • News cod : 41286
  • 12 دسامبر 2022 - 11:21
مرکزی نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی کی قیادت میں وفد نے کراچی کے مدارس دینیہ کا دورہ کیا
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی طرف سے سندھ کے مدارس دینیہ کا دورہ جاری ہے ۔ اس حوالے سے مرکزی نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی کی قیادت میں علما ءپر مشتمل مرکزی دفتر کے وفد نے کراچی کے مدارس دینیہ کا دورہ کیا۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی طرف سے سندھ کے مدارس دینیہ کا دورہ جاری ہے ۔ اس حوالے سے مرکزی نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی کی قیادت میں علماء پر مشتمل مرکزی دفتر کے وفد نے کراچی کے مدارس دینیہ کا دورہ کیا۔

جبکہ مولانا غلام باقر گھلو،مولاناکرم علی حیدری، مولانا لعل حسین توحیدی نے سندھ کے دیگر اضلاع حیدرآباد، دادو، سیہون شریف ،خیرپور ناتھن شاہ، سانگھڑ ،میرپورخاص ،ٹھٹھہ ،جامشورو، ٹنڈو الہ یار کے بھی دورہ جات مکمل کر لیے ہیں۔

جبکہ مزید اضلاع کے دورہ جات بھی جاری رہیں گے ۔مولانا لعل حسین توحیدی کے مطابق دورہ جات کا مقصد مدارس دینیہ کے کوائف کی جانچ پڑتال اور رجسٹریشن کے معاملات کے حوالے سے ہے۔ آگاہی حاصل کی جارہی ہے کہ مدارس میں طلبا ءو طالبات، اساتذہ، ملازمین کی تعداد کتنی ہے۔ مدارس کے مسائل بھی دریافت کئے جارہے ہیں تاکہ ان کو حل کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورے بھی کیے جا چکے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41286