16

علامہ نیاز نقوی نے حساس دور میں انقلاب اسلامی کی خدمت کی، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان

  • News cod : 4132
  • 19 نوامبر 2020 - 15:47
علامہ نیاز نقوی نے حساس دور میں انقلاب اسلامی کی خدمت کی، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ ٹائمز|علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاضی صاحب مرحوم معتدل شخصیت کے حامل تھے، لوگوں کو جوڑنے والے تھے، پاکستان کے سب علماء سے ان کا رابطہ تھا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان کے زیراہتمام علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحومؒ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آن لائن بین الاقوامی تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریفرنس سے نو ممالک کے علمائے کرام نے خطاب فرمایا اور قاضی نیاز حسین نقویؒ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاضی صاحب مرحوم معتدل شخصیت کے حامل تھے، لوگوں کو جوڑنے والے تھے، پاکستان کے سب علماء سے ان کا رابطہ تھا۔ وہ جامعۃ المنتظر کے مدیر تھے۔ اس کے علاوہ وفاق المدارس کے معاملات کے ساتھ ساتھ شیعہ قوم کے مسائل کو حل کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ علامہ نیاز نقوی نامور قاضی تھے، حساس دور میں انقلاب اسلامی کی خدمت کی۔ تکبر ان کے قریب سے بھی نہیں گزرا تھا۔ تمام حوالوں سے ان کا ایک نقش تھا، ان کا فقدان ایک بڑا نقصان ہے، حوزات علمیہ اور ملت کا نقصان تھا۔ انہوں نے ہر جگہ ملت تشیع کا دفاع کیا۔ قومی و بین الاقوامی مسائل کو بیان کرتے تھے، مقاومت کے ساتھی تھے۔ جوڑنے والی شخصیت تھے۔ سختیوں کا مسکرا کر سامنا کرتے تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4132