7

علامہ قاضی نیاز نقوی ہر سازش کو ناکام بنانے میں کردار ادا کیا، سربراہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان

  • News cod : 4137
  • 19 نوامبر 2020 - 15:46
علامہ قاضی نیاز نقوی ہر سازش کو ناکام بنانے میں کردار ادا کیا، سربراہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان
حوزہ ٹائمز|مولانا ڈاکٹر ابولخیز زبیر نے کہا کہ ہم ان کی کمی شدت سے محسوس کر رہے ہیں، بالخصوص ملی یکجہتی کونسل کے اہم قائدین میں سے تھے، ان کے مشورے اہمیت کے حامل ہوتے تھے.

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان کے زیراہتمام علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحومؒ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آن لائن بین الاقوامی تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریفرنس سے نو ممالک کے علمائے کرام نے خطاب فرمایا اور قاضی نیاز حسین نقویؒ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

مولانا ڈاکٹر ابولخیز زبیر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کی کمی شدت سے محسوس کر رہے ہیں، بالخصوص ملی یکجہتی کونسل کے اہم قائدین میں سے تھے، ان کے مشورے اہمیت کے حامل ہوتے تھے، سلجھی ہوئی وقیع گفتگو کرتے تھے۔ ایسا کیوں نہ ہو، لمبا عرصہ ایران میں قاضی رہے ہوں اور رہبر اعلیٰ آنے کی اجازت نہ دیتے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ علامہ قاضی نیاز نقوی اہم مسائل میں رائے دیتے اور مسائل کو حل کیا کرتے تھے۔ ملی یکجہتی کونسل کا ضابطہ اخلاق ملک کے اندر فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کی جائے، دشمن فرقہ ورایت کی آگ بھڑکانا چاہتے تھے، اس نصب العین کے حصول کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔ دشمن پیسہ لگا رہا ہے، وسائل لگا رہا ہے، علامہ قاضی صاحب کا کردار سنہری حروف میں لکھنے کے قابل ہے۔ ہر سازش کو ناکام بنانے میں کردار ادا کیا۔ ہم آہنگی کے لیے جدوجہد کرتے تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4137