21

استاد العلماء علامہ غلام حسن نجفی زہد و تقوی اور علم وحلم کی بدولت آپؒ کو اپنے ہم عصر علماء کے درمیان نمایاں مقام حاصل تھا، ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی

  • News cod : 41465
  • 17 دسامبر 2022 - 14:47
استاد العلماء علامہ غلام حسن نجفی زہد و تقوی اور علم وحلم کی بدولت آپؒ کو اپنے ہم عصر علماء کے درمیان نمایاں مقام حاصل تھا، ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی
آپؒ کے زہد و تقوی اور علم وحلم کی بدولت آپؒ کو اپنے ہم عصر علماء کے درمیان نمایاں مقام حاصل تھا

وفاق ٹائمز، حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان نے ایک پیغام جاری کر کے پرہیزگار عالم دین استاد العلماء، زین الاتقیاء علامہ غلام حسن جاڑاؒ کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ استاد العلماء، زین الاتقیاء علامہ غلام حسن جاڑاؒ کی وفات کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا۔ علامہ غلام حسن جاڑا مرحوم و مغفور کی مکتب اہل بیتؑ کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گیں۔ آپؒ نے درسگا ہ آل محمدؑ میں سینکڑوں ایسے باتقوا اور اہل علم شاگرد تربیت کیے ہیں جو مکتب اہل بیتؑ کے لیے باعث افتخار ہیں۔آپؒ کے زہد و تقوی اور علم وحلم کی بدولت آپؒ کو اپنے ہم عصر علماء کے درمیان نمایاں مقام حاصل تھا۔ تشنگان علوم محمد و آل محمؑد کے ہاں علامہ غلام حسن جاڑاؒ جیسے استاد کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔

آپؒ کی وفات کے موقع پر آپؒ کے لواحقین، ہم عصر دوستوں، شاگردوں اور تمام تشنگان علوم محمد و آل محمدؑ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور بارگاہ رب العزت میں علامہ غلام حسن جاڑاؒ کے لیے بلندی درجات کی دعا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41465