8

مختصر حالات زندگی حجت الاسلام سید محمد غضنفر جعفری

  • News cod : 41530
  • 18 دسامبر 2022 - 13:39
مختصر حالات زندگی حجت الاسلام سید محمد غضنفر جعفری
علامہ صاحب کے شاگرد بہت زیادہ تعداد میں ہیں کیونکہ آپ گزشتہ 40 سال سے شمع علوم محمد وآل محمد علیہ السلام روشن کئے ہوئے ہیں

مختصر حالات حجت الاسلام سید محمد غضنفر جعفری

حجت الاسلام سید محمد غضنفر جعفری کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین سے ہے۔ آپ کے والد صاحب کی خواہش پر ایک بزرگ عالم دین نے مشورہ دیا کہ ان کو جامعۃ المنتظر لاہور میں بھیجا جائے۔

قبلہ صاحب کے مطابق، محسن ملت علامہ سید صفدر نجفی مرحومؒ مجلس پڑھانے کیلئے منڈی بہاؤالدین تشریف لائے تو آپ کے والد نے ان سے گزارش کی کہ میرے اس بیٹے کو جامعۃ المنتظر لاہور میں داخلہ دیا جائے۔

حجت الاسلام سید محمد غضنفر جعفری نے 12 اگست 1981ء میں جامعۃ المنتظر لاہور میں داخلہ لیا۔

جامعۃ المنتظر لاہور میں آپ نے علامہ سید صفدر نجفی، مولانا باقر جعفری ، مولانا کرامت علی اور شہید غلام حسین نجفی سے کسب فیض کیا۔

چار سال میں سیوطی تک تعلیم جامعۃ المنتظر لاہور میں مکمل کرنے کے بعد جامعہ جعفریہ کراچی میں داخلہ لیا اور وہاں تقریبا چار سال تعلیم حاصل کرنے کے بعد اعلیٰ تعلیم کیلئے قم ایران تشریف لے گئے اور وہاں آیت اللہ فاضل لنکرانی، آیت اللہ تبریزی، وحید خراسانی ان کے علاوہ کافی مدرسین سے کسب فیض کیا۔

حجت الاسلام سید محمد غضنفر جعفری 1988ء سے لیکر اب تک قم ایران میں درس و تدریس میں مشغول ہیں۔

قبلہ صاحب کہتے ہیں کہ مدرسہ جعفریہ کی یہ سیاست تھی کہ جوں ہی ایک طالبعلم ایک کتاب کو ختم کرتا وہ اسی کتاب کی تدریس شروع کرتے تھے اس لحاظ سے 1988 ء سے لیکر ابھی تک تقریبا 40 سال ہوگئے درس پڑھا رہے ہیں۔

علامہ صاحب کے شاگرد بہت زیادہ تعداد میں ہیں کیونکہ آپ گزشتہ 40 سال سے شمع علوم محمد وآل محمد علیہ السلام روشن کئے ہوئے ہیں۔

اس وقت آپ قم ایران میں رسائل مکاسب اور دیگر کتابیں پڑھانے میں مصروف ہیں۔

آپ ہر سال تبلیغ کیلئے پاکستان جاتے ہیں۔ 1985 سے لیکر اب تک پاکستان میں محرم میں تبلیغ پہ جاتے رہے اور’’مسجد فاطمیہ‘‘قم میں 25 سال سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف ذریعے سے تبلیغ کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں تاکید کی کہ میں یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ قیامت کے دن سب سے زیادہ پشیمان وہ لوگ ہونگے جنہوں نے اپنے قیمتی اوقات ضائع کئے؛ ان لمحات پر کو بہت افسوس ہوگا کہ میں نے یہ لمحات کو کیوں ضائع کیا؛ کاش میں نے اس لمحہ میں کوئی کار خیر انجام دیا ہوتا۔ نماز تہجد کیلئے اگر صبح بیدار نہ ہوسکے تو لازماً مغرب و عشا کے بعد دو رکعت قربتا الی اللہ پڑھ لیا کریں تا کہ آپ کو ثواب ملے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41530