6

اس وقت پورے ملک میں مہنگائی اور بدامنی کا ایک طوفان برپا ہے، علامہ شبیر میثمی

  • News cod : 41837
  • 27 دسامبر 2022 - 6:15
اس وقت پورے ملک میں مہنگائی اور بدامنی کا ایک طوفان برپا ہے، علامہ شبیر میثمی
قائد کے افکار سے مکمل استفادہ کرکے ملک میں خو شحالی کے لئے سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ اس وقت پورے ملک میں مہنگائی اور بدامنی کا ایک طوفان برپا ہے، لوگ ایک وقت کی روٹی کے لئے پر یشان ہیں، صبح کا گھر سے نکلا ہوا شخص شام کو خالی ہاتھ واپس لوٹتا ہے، آخر ایسا کب تک چلے گا، انسان انسان کو کچل رہا ہے، اسٹریٹ کرائم کم ہونے کے بجائے بڑھتے چلے جا رہے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائم کرنے والے بے قصور عوام کو صرف موبائل فون اور فقط چند پیسے لوٹنے کے لئے بے دردی سے ہلاک کر رہے ہیں، دوسری طرف سیلاب زدگان اس وقت سخت سردی کے عالم میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مکانات کی تباہی کے بعد اب سیلاب متاثرین ٹینٹ میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ایسے بھی بہت خاندان ہیں جن کے پاس ٹینٹ بھی نہیں اور وہ سدید سردی میں ٹھٹر رہے ہیں، ہمارے سیاستدانوں کو فقط سیاست کی پڑی ہے نہ غریب کا خیال نہ ملک کی فکر، آخر کب تک ایسا چلے گا، پاکستان ایک عظیم ملک ہے، قائد اعظم محمد علی جناح کی کوشش غریب عوام کو سہولیات فراہم کرنا تھیں مگر آج سہولیات تو دور کی بات غریب روٹی کے لئے پریشان ہے، قائد کے افکار سے مکمل استفادہ کرکے ملک میں خو شحالی کے لئے سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41837