28

ہندوستانی بزرگ شیعہ عالم دین مولانا سید صفی زیدی کا وفد کے ہمراہ کشمیر کا دورہ

  • News cod : 4203
  • 21 نوامبر 2020 - 18:22
ہندوستانی بزرگ شیعہ عالم دین مولانا سید صفی زیدی کا وفد کے ہمراہ کشمیر کا دورہ
حوزہ ٹائمز|سربراہ تنظیم المکاتب حجۃالاسلام و المسلمین سید صفی حیدر زیدی کی قیادت میں مغربی یوپی اور ہریانہ کے تبلیغی دورے کے بعد کشمیر کا دورہ کیا ۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق،سربراہ تنظیم المکاتب حجۃالاسلام و المسلمین سید صفی حیدر زیدی کی قیادت میں مغربی یوپی اور ہریانہ کے تبلیغی دورے کے بعد کشمیر کا دورہ کیا ۔

اعلیٰ سطحی وفد سری نگر امام بارگاہ سورنکوٹ میں ایک ’’اتحاد بین المسلمین و المومنین ارشادات رسول کریمؐ و آئمۂ معصومینؑ کی روشنی میں‘‘ کے عنوان سے منعقد جلسہ میں حاضر ہو گئے۔

اس جلسہ کا نہیں بلکہ پورے دورہ کا تھا۔آغازمولوی سید صفدر عباس نے تلاوت قرآن کریم کا فریضہ ادا کیا بعدہ اشعار بھی پیش کئے ۔ مولوی سید صفی حیدر رضوی (فاضل جامعہ امامیہ )اور مولانا توقیرحسین صاحب (انسپکٹر تنظیم المکاتب)نے بھی مدح محمد و آل محمدؑ مین کلام پیش کیا ۔مولانا نقی عسکری صاحب، مولانا شوکت عباس نقوی صاحب نے تقریر کی اور آخر میں سربراہ ادارہ حجۃ الاسلام مولانا سید صفی حیدر صاحب قبلہ نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جلسہ کے موضوع اور اسکے مقصد کی روشنی میں اہم پیغامات مومنین کے گوشگذار کئے۔نظامت مولانا اعجاز صاحب نے کی جنکو اللہ نے سونے مجھ کوجگانے کا ہنر عطا کیا ہے۔جلسہ کے فورابعد ہرونی، گرسائی کی جانب روانگی ہوئی اور مولانا سید کرامت حسین جعفری صاحب (فاضل جامعہ امامیہ) کے یہاں بعد نماز مغربین امام بارگاہ میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس میںمولوی سیدصفدر عباس اورمولانا توقیر صاحب مولوی سید صفی حیدر نے اشعار پیش کئے ، مولانا نقی عسکری صاحب نے تقریر کی۔

سربراہ ادارہ حجۃ الاسلام  سید صفی حیدر نے مجلس خطاب فرمائی۔نظامت کے فرائض مولانا اعجاز حسین صاحب نے انجام دئے۔ شب میں مولانا کرامت صاحب کے یہاں قیام کر کے صبح سویرے ۸؍ نومبر کو صدرمعاون کمیٹی تنظیم المکاتب جمو انجینیر شیخ عاشق حسین صاحب مرحوم کی مجلس چہلم میں شرکت کے لئے قافلہ جامع مسجد پونچھ کے لئے روانہ ہوا دو گھنٹے کے دشوار سفر کے بعد قافلہ پونچھ پہنچا مجلس کا وقت ہو چکا تھا۔تلاوت قرآن کریم سے مجلس کا آغاز ہوا۔ مولوی سید صفی حید رضوی، مولوی سید صفدر عباس نے کلام اور مولانا سید نقی عسکری صاحب اور مولانا سید شوکت عباس صاحب نے تقاریر کیں بعدہ سربراہ تنظیم المکاتب مولانا سید صفی حیدرزیدی صاحب قبلہ نے مجلس خطاب کی۔مجلس کے بعد قافلہ بنولا،شلوا کی جانب روانہ ہوا طویل اور تھکا دینے ولے خطرناک راستوںسے گزر کر وقت مغرب پہنچا جہاں شب میں منعقد مجلس عزا کو سربراہ تنظیم المکاتب مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب نے خطاب کیا۔شب میں مولانا صفدر صاحب کے یہاں قیام کر کے قافلہ۹؍ نومبر صبح حسین آباد، گرسائی روانہ ہوا اور حوزۂ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام پہنچا مولانا مختارجعفری صاحب مدیر مدرسہ نے استقبال کیا ۔ قابل ذکر ہے کہ سربراہ تنظیم المکاتب مولانا سید صفی حیدر زیدی صاحب قبلہ نے تقریب بین المدارس ادارہ تنظیم المکاتب کی سر گرمیوں میں شامل کیا ہے اور حسب موقع و ضرورت عمل در آمد ہوتا ہے۔

حسین آباد، گرسائی سے قافلہ سورنکوٹ کی جانب روانہ ہوا جہاں امام بارگاہ میںصبح اور ظہر کے بعد منتظمین، معلمین اور معلمات کے ساتھ نشست ہوئی۔ جسمیں مکاتب امامیہ کےنظام تعلیم، مشکلات اور انکے حل پر تبادلہ خیال ہوا نیز دیگر دینی سرگرمیوں پر گفتگو ہوئی۔ نشست کے بعد قافلہ سری نگر کی جانب روانہ ہوا لیکن سری نگر سے پہلےہی ڈی،ایس،پی جناب ماجد صاحب نے تھکے قافلے کا سفر توڑنے کےلۓروک لیااور انکی دعوت پر قافلہ شوپیاں میں انکے یہاں رکا اور شب گذار کر صبح ۱۰؍ نومبر کو دفتر معاون کمیٹی تنظیم المکاتب ،بیمنہ سری نگر کی جانب روانہ ہواجہاں مدرسین ومنتظمین کے ساتھ جلسہ ہوا جس میںنگراں سکریٹری معاون کمیٹی جناب محمد ابراہیم میر صاحب نےاور مولانا اعجاز حسین صاحب نے نظامت کے فرائض انجام دئے ۔تلاوت کلام پاک کے بعد اجلاس کا آغاز ہوا ۔ مدح خوانی کے ساتھ ساتھ تقاریر کا بھی سلسہ رہا ۔مولانا نقی عسکری صاحب، مولانا شوکت عباس صاحب نے تقاریر کیں۔بعدہ سربراہ ادارہ مولانا صفی حیدر صاحب نے اجلاس کے حوالے سے تمام حاضرین سے گفتگو کی اور اہم اور مفید نکات کی جانب متوجہ کیا ۔اور مستقبل میں بہتر کام کےلۓبھی باتیںبتایٔ گی۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4203