14

مولانا طارق جمیل کی بیرون ملک بیماری کی خبر سن کر تشویش ہوئی،علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

  • News cod : 42055
  • 29 دسامبر 2022 - 15:55
مولانا طارق جمیل کی بیرون ملک بیماری کی خبر سن کر تشویش ہوئی،علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی
انہوں نے کہاکہ ہم ملک کے اس اخلاقی استاد و علم و دانش کے عظیم پیکر کی مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ اللہ تعالیٰ وطن عزیز کی اس عظیم میراث کی حفاظت فرمائے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ایک بیان میں کہاکہ مولانا طارق جمیل کی بیرون ملک بیماری کی خبر سن کر تشویش ہوئی۔ لیکن الحمدللہ ان کے بیٹے کی طرف سے ان کی طبیعت کی بہتری کا بیان قابل اطمینان ہے۔ امید ہے کہ وہ بہت جلد ہسپتال سے ڈسچارج ہوجائیں گے۔

ہم ملک کے اس اخلاقی استاد و علم و دانش کے عظیم پیکر کی مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ اللہ تعالیٰ وطن عزیز کی اس عظیم میراث کی حفاظت فرمائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42055