5

توبہ انسان کو جہنم سے جنت کا راستہ دکھا تی ہے،علامہ سید تطہیر زیدی

  • News cod : 42149
  • 30 دسامبر 2022 - 20:41
توبہ انسان کو جہنم سے جنت کا راستہ دکھا تی ہے،علامہ سید تطہیر زیدی
جامع علی مسجد جامعة المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے علامہ سیدتطہیر حسین زیدی نے کہا ہے کہ توبہ انسان کو جہنم سے جنت کا راستہ دکھا تی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامع علی مسجد جامعة المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے علامہ سیدتطہیر حسین زیدی نے کہا ہے کہ توبہ انسان کو جہنم سے جنت کا راستہ دکھا تی ہے۔ جبکہ اپنے گناہوں پر فخر کرنے والے جہنم کا ایندھن بنے رہتے ہیں۔ جہنمی جنت میں جانے والوں پر حسد کریں گے اور شکوہ کریں گے کہ دنیا میںتم بھی وہی کام کرتے تھے جو ہم کرتے تھے۔مگر تم جنت کے باغات اور حوروں کے ساتھ ہو اور ہم جہنم کی آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ گناہوں پر فخر تمہیں جہنم لے گیا ۔ چونکہ کی جنت میں جانے والے لوگ گناہ کر کے شرمندہ ہوئے اور انہوں نے توبہ کا راستہ اختیار کیا، مگر تم جہنمی لوگ دنیا میں گناہ کر کے فخر کرتے تھے۔ جس کی وجہ سے تمہارا ٹھکانہ جہنم بن گیا۔

علامہ تطہیر زیدی نے کہا کہ جو شخص چالیس سال کے بعد بھی گناہ کرتا رہتا ہے تو وہ شیطان کی پیروی کرتا ہے،پھر شیطان اسے اپنا دوست اورپیروکار بنا لیتا ہے۔ اور کہتا ہے کہ تم بھی ہمارے ساتھی ہو ، اب تمہیں گمراہ کرنے کی ضرورت نہیں رہی ، بلکہ و ہ شیطان کی طرف سے دوسروں کو گمراہ کرنے پر لگ جاتا ہے۔ اس لیے کہ ان گمراہ لوگوں نے اللہ ،رسول اور آئمہ ہدیٰ کا راستہ چھوڑ دیاہے۔ وہ شیطان کے بندوں میں سے ہو گیا ہے۔

علامہ تطہیرزیدی نے کہا کہ انسان کو آخری وقت تک توبہ کرتے رہنا چاہیے کیوں کہ موت کے بعدتوبہ کا دروازہ بند ہو جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42149