14

استعمار آج بھی قاسم سلیمانی کا نام سن کر لرز جاتا ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

  • News cod : 42218
  • 02 ژانویه 2023 - 14:00
استعمار آج بھی قاسم سلیمانی کا نام سن کر لرز جاتا ہے، علامہ حسن ظفر نقوی
علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ استعمار کے شکنجے سے نکل رہا ہے، بہت سے عربوں کو بھی ہوش آتا جا رہا ہے اور وہ گمراہی کے اندھیروں سے نکل رہے ہیں۔ سعودی عرب بھی جان چکا ہے کہ امریکہ اس کا دفاع نہیں کر سکتا، یہ کھوکھلی سپر پاور ہے۔

وفاق ٹائمز، ہفتہ مدافعانِ ولایت کے عنوان سے آئی ایس او پاکستان لاہور ڈویژن کی جانب سے “مدافعانِ اسلام کانفرنس” کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے سینئر رہنما آغا حسن رضا، سابق مرکزی صدر زاہد مہدی، حجتہ الاسلام والمسلمین آغا احمد اقبال رضوی، حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ حسن ظفر نقوی نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شہداء اسلام کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ شہید قاسم سلیمانی نے شہید ہو کر بھی امریکہ کا پیچھا نہیں چھوڑا اور اسے مشرق وسطیٰ سے نکلنے پر مجبور کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ استعماری طاقتیں آج بھی قاسم سلیمانی کا نام سن کر بھی لرز جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن یہ سمجھا تھا کہ وہ شہید قاسم سلیمانی کو راستے سے ہٹا دیں گے تو ان کیلئے مزاحمت ختم ہو جائے گی، یہ تو اسعتمار کی بھول تھی، قاسم سلیمانی شہید ہو کر استعمار کیلئے اور بھی زیادہ خطرناک ہو گئے۔

علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ استعمار کے شکنجے سے نکل رہا ہے، بہت سے عربوں کو بھی ہوش آتا جا رہا ہے اور وہ گمراہی کے اندھیروں سے نکل رہے ہیں۔ سعودی عرب بھی جان چکا ہے کہ امریکہ اس کا دفاع نہیں کر سکتا، یہ کھوکھلی سپر پاور ہے۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ فرزند علی سید علی خامنہ ای کی جاندار پالیسیوں نے استعمار کو دھول چاٹنے پر مجبور کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں احتجاجی مظاہروں کو بڑھاوا دے کر یہ سمجھ رہے تھے کہ وہ ایران کو نیچا دکھا دیں گے، مگر استعمار کی کروڑوں ڈالر کی انویسٹمنٹ سید علی خامنہ ای کے ایک خطاب میں بہہ گئی، اور یہ ایران کے انقلاب اسلامی کا کچھ نہ بگاڑ سکے اور نہ مستقبل میں یہ انقلاب اسلامی کا کچھ بگاڑ سکیں گے بلکہ یہ انقلاب اسلامی ظہور امام سے متصل ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42218