4

علامہ رمضان توقیر کی سابق ایم این اے عمر فاروق میانخیل کی رسم سوئم میں شرکت

  • News cod : 42227
  • 02 ژانویه 2023 - 15:26
علامہ رمضان توقیر کی سابق ایم این اے عمر فاروق میانخیل کی رسم سوئم میں شرکت
رسم سوئم کے موقع پر مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کرائی گئی، سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل ڈیرہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور سابق مشیر وزیراعلیٰ علامہ محمد رمضان توقیر نے سابق ممبر قومی اسمبلی اور معروف قانون دان عمر فاروق خان میاں خیل کی رسم سوئم میں شرکت کی۔

انہوں نے میاں خیل ہاوس ڈیرہ اسماعیل خان میں میانخیل برادران و دیگر سوگواران سے تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ مرحوم کے بیٹے علی عمر خان میاں خیل کی دستار بندی کی گئی۔

رسم سوئم کے موقع پر مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کرائی گئی، سیاسی و سماجی شخصیات اور اہل ڈیرہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42227