5

یمن میں شہید کمانڈروں کی برسی کی عظیم الشان تقریب

  • News cod : 42313
  • 08 ژانویه 2023 - 9:46
یمن میں شہید کمانڈروں کی برسی کی عظیم الشان تقریب
اس تقریب میں عالمی مجلس اہلبیت(ع) ایران کے سربراہ سپریم کونسل آیت اللہ محمد حسن اختری نے بھی خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مناسبت، ایک دردناک مناسبت ہے جو پوری امت مسلمہ خصوصا اسلامی مزاحمتی فورسز کے ساتھ متعلق ہے! آیت اللہ محمد حسن اختری نے کہا کہ جنرل شہید قاسم سلیمانی ایک ہی وقت میں فلسطین، لبنان، شام، عراق و یمن کے مزاحمتی محاذوں کے ساتھ کھڑے تھے۔

وفاق ٹائمز، عراق میں غیر قانونی طور پر قابض امریکی فوج کے ہاتھوں 3 سال قبل بغداد میں شہید ہونے والے اسلامی مزاحمتی محاذ کے شہید کمانڈروں جنرل قاسم سلیمانی و ابومہدی المہندس کی دوستوں کے ہمراہ شہادت کی مناسبت سے یمنی دارالحکومت صنعاء میں عظیم الشان تقاریب منعقد کی گئیں جن سے متعدد بین الاقوامی شخصیات نے خطاب کیا۔ اس موقع پر فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے سیکرٹری سیاسیات خالد البطش نے اپنے خطاب میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی، صیہونی دشمن کے مقابلے میں شمشیرِ برّاں اور فلسطینی عوام کی حفاظت کے حوالے سے “مضبوط ڈھال” تھے۔ انہوں نے کہا کہ کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے کسی بھی قسم کی فرقہ واریت یا تعصب کے بغیر، صرف اور صرف فلسطینی امنگوں کے حصول کی خاطر ایک “عظیم اسلامی ماحول” تشکیل دیا۔ اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے سیکرٹری سیاسیات نے تاکید کی کہ جنرل قاسم سلیمانی نے نہ صرف فلسطینی مزاحمتی محاذ کی ہر قسم کے اسلحے اور مکمل منصوبہ بندی و انفراسٹرکچر کی توسیع کے ساتھ بھرپور مدد کی بلکہ عراق و شام میں چلنے والے امریکہ کے تمام مذموم منصوبے بھی ناکام بنا کر رکھ دیئے۔

اس تقریب میں عالمی مجلس اہلبیت(ع) ایران کے سربراہ سپریم کونسل آیت اللہ محمد حسن اختری نے بھی خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مناسبت، ایک دردناک مناسبت ہے جو پوری امت مسلمہ خصوصا اسلامی مزاحمتی فورسز کے ساتھ متعلق ہے! آیت اللہ محمد حسن اختری نے کہا کہ جنرل شہید قاسم سلیمانی ایک ہی وقت میں فلسطین، لبنان، شام، عراق و یمن کے مزاحمتی محاذوں کے ساتھ کھڑے تھے۔ اس موقع پر “مزاحمتی محاذ حجاز” کے مرکزی رکن جاسم المحمد علی نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم عظیم الہی علامتوں (آیات) کے حضور میں موجود ہیں؛ ایسی علامتیں کہ جنہوں نے امت مسلمہ کے وقار کی حفاظت کے لئے اپنا خون تک نچھاور کر دیا۔ شیخ جاسم المحمد علی نے کہا کہ ان عظیم الہی علامتوں نے اپنی جدوجہد کے ذریعے انقلابی اسلام کا پرچار کیا اور امت مسلمہ کے اتحاد کے حصول کے لئے اسی اسلام کو حاکم کرنے کی بنیادیں ڈالیں۔

یمنی وزیر اعظم عبدالعزیز بن حبتور نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریبات اسلامی مزاحمتی محاذ میں وحدت اور اس کے ساتھ یکجہتی اور اندرونی نظم و ضبط کی مجسم تصویر ہے۔ عبدالعزیز بن حبتور نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہیں جبکہ اس ہم آہنگی کی موجودگی میں مغرب و غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی کوئی سازشس کارساز نہیں۔ اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے تاکید کی کہ مزاحمتی محاذ کے یہ شہداء ہمارے لئے واضح علامت اور فلسطین، لبنان، شام، عراق اور یمن سمیت پورے مزاحمتی محاذ کے ساتھ منسلک تمام آزادی خواہ افراد کے لئے عملی نمونہ ہیں۔ علاوہ ازیں عراقی مزاحمتی فورس کتائب سید الشہداء کے جنرل سیکرٹری ابوآلا الولائی نے بھی اس تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی محاذ کے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی و ابومہدی المہندس، حسینی مکتب کے مظہر ہیں جنہوں نے اپنی سیرت، اخلاق، جہاد و شہادت کے ذریعے اس مکتب کو نمایاں کیا ہے۔ ابوآلا الولائی نے کہا کہ مزاحمتی محاذ کے شہید کمانڈروں نے یہ حسینی مکتب ہمارے حوالے کیا ہے کہ جس پر مزاحمتی محاذ کے مجاہد بطور احسن عمل پیرا ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42313